شدید سردی کے باوجود گلیات میں لکڑکاٹنے پر پابندی عائد کردی گئی۔مقامی لوگ سراپا احتجاج۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)گلیات میں لکڑ کے کاٹنے پر پابندی کے خلاف عوام کا شدید احتجاج صوبائی حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے شروع ہوتے ہی گلیات میں شردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا گلیات کے علاقوں میں سوئی گیس نہ ہونے کے باعث سردی کی شدد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب محکمہ جنگلات نے ان علاقوں میں بالن(جلانیوالی لکڑی) جنگلات سے کاٹنے پر پابندی عاہد کر رکھی ہے ایبٹ آباد شہر میں واقع لکڑی کے ٹالز پر لکڑی کی قیمت سات سے آٹھ سو روپے من فروخت ہو رہی ہے جس کی وجہ سے غریب لوگ یہ لکڑی خریدنے کی طاقت ہی نہیں رکھتے شدید ترین سردی میں عوام کو شدید ترین اذیت اور مشکلات کا سامنا ہے جس پر اہلیان گلیات کی عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ہم پہلے ہی مہنگائی مہنگائی کی وجہ سے پس کر رہ چکے ہیں دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت نے لکڑی کی کٹائی پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس سے ہماری مشکلات مزید بھڑ چکی ہیں ہمارا مطالبہ ہے کے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت لکڑی کی قیمتوں پر چیک اینڈ بلنس رکھا جائے اور عوام کو لکڑ جلانے کے لیے فراہم کرے تاکہ شدید سردی میں اپنا گزر بسر کر سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!