ایبٹ آباد: ذہنی معذوربیٹے نے چھریاں مارکر حقیقی ماں کو قتل کردیا۔

ایبٹ آباد:ذہنی معذوربیٹے نے چھریاں مارکر حقیقی ماں کو قتل کردیا۔ ملزم گرفتار تفتیش شروع۔اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ ڈونگا گلی کی حدود کسالہ کی رہائشی تسلیم بی بی زوجہ محمد سلطان عمر55سال نے اپنے ذہنی معذور بیٹے نصیر ولد محمد سلطان عمر 35 سال کو گھریلوں بات پر ڈانٹا۔جس پر دلبرداشتہ ہوکر ذہنی معذور بیٹے نے اپنی والدہ تسلیم بی بی کو چھریوں کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا۔ اطلاع ملتی ہیں ایس ایچ او تھانہ ڈونگاگلی سردار واجد نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ذہنی معذور بیٹے محمد نصیر ولد محمد سلطان کو گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!