چین براستہ پاکستان سامان منتقلی کا ٹی آئی آر کے تحت آغاز۔

پاک افغان سرحد زیرو پوائنٹ پر تقریب کا انعقا، پہلی مرتبہ افغانستان کیلئے تجارتی سامان طورخم سے کابل پہنچے گا۔
طور ثم(وائس آف ہزارہ) افغانستان کے لئے چین سے براستہ پاکستان تجارتی سامان پہلی مرتبہ ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روٹیئر ز کے تحت طورخم کابل پہنچے گا جس سے پاک افغان سرحد پر ٹرانزٹ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب پاک افغان سرحد پر طور غم زیرو پوائنٹ پر منعقد ہوئی۔ جس میں ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ، پشاور کیلکو لیٹ کشم، انچارج پاک آرمی، افغان کشم حکام اور پاک افغان ٹرانزٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ ارباب قیصر حامد نے دو طرفہ تجارت کو لانے کیلئے کشم حکام افسران اور اہلکاروں کے اقدامات کو سراہا گیا’ معاہدے سے نہ صرف افغان ٹرانزٹ تجارت بلکہ ازبکستان، تاجکستان ٹرانزٹ ٹریڈز، ہوائی اور زمینی تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ غلام خان پر ریورس تجارتی تعلقات بھی بڑھنے کے امکانات موجود ہیں۔ اس سے قبل اسی ٹی آئی آر کنونشن کے تحت سات جولائی کو اجناس سے بھرا ٹرک روس سے براستہ طورخم بارڈر پاکستان پہنچا تھا جس میں سفید چنا شامل تھا۔ ٹی آئی آر کنوینشن روڈ ٹرانسپورٹ کا بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کے تحت بلا روک ٹوک مختلف ممالک کے مابین بذریعہ سڑک درآمدات و برآمدات کی جاتی ہیں۔ اقوام متحدہ کے زیر نگراں کی اس معاہدے کے تحت 2021 میں پہلی مرتبہ سٹرس فوڈ پاکستان سے روس در آمد کیا گیا۔ یورپی یونین کے مطابق ٹی آئی آر معاہدے پر 2020 تک 66 ممالک نے دستخط کیے ہیں اور اس معاہدے کے تحت مختلف ممالک کے مابین بذریعہ سڑک درآمدات و برآمدات کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!