ایبٹ آباد:زیرتعمیرپلازہ میں مزدور کی آنکھیں اورناک کاٹ کر بیدردی سے قتل کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ کی چوکی سکندرآباد کی حدود میں سلک پلازہ کے قریب زیر تعمیر پلازہ میں مزدور کا قتل معمہ بن گئی چارسدہ سے تعلق رکھنے والے مزدور کو چہرے پر بدترین تشدد کر کے قتل کر دیا گیا پولیس نے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،اس ضمن میں زرائع بتایا کہ تھانہ کینٹ کی پولیس چوکی سکندرآباد کی حدود سلک پلازہ کے بالمقابل واقع جگہ پر زیر تعمیر پلازہ کے کام سے تھکے ہارے پانچ مزدور کو کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ گزشتہ روز درمیانی شب چارسدہ کے رہائشی وصال خان ولد گل محمد نامعلوم وجوہات کی بناء پر پرسرار طور پر کسی نے چہرے پر بدترین تشدد کرتے ہوئے ناک سمیت آنکھیں کاٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا۔

کمرے میں بے خبری سے سوئے دیگر مزدور صبح جاگے تو وصال خان مردہ حالت میں موجود تھا جس پر انہوں نے واقع کی اطلاع پولیس کو دی تو ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور انچارج سپلائی چوکی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضے میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں نعش پورسماٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی کینٹ پولیس نے مقتول کے بھائی نثار محمد ولد گل محمد کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ڈی ایس پی کینٹ راجہ کے مطابق کمرے میں موجود دیگر چاروں مزدوروں اعظیم،عابد،گلزار، اسلم کو شک کی بناء پر گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے جن سے ابتدائی تفتیش کی گئی مگر وہ چاروں واقع سے لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں ان سے مزید تفتیش جاری ہے جلد ہی موت کے اصل حقائق سامنے آ جائیں گے جس کے بعد اصل ملزمان کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!