پنجاب سے آٹے کی سپلائی بند: ایبٹ آباد میں آٹے کی قلت پیدا ہو گئی۔

ایبٹ آباد کے بڑے آٹا ڈیلرز کے پاس آٹے کا سٹاک محدود ہو گیا ہے، لوکل فلور ملز میں بھی ضروریات کے مطابق آٹا فراہمی ممکن نہیں ہے۔
پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کی وجہ سے 20 کلو بیگ کی قیمت تین ہزار سے تجاوز کر چکی ہے: ایوان تجارت ایبٹ آباد۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پنجاب سے خیبر پختون خوا آٹا ترسیل کی پابندی پر ہزارہ میں آٹا کے بحران کا خطرہ منڈلانے لگا ایبٹ آباد کے بڑے ڈیلرز کے پاس بھی آٹا کا سٹاک محدود ہو گیا۔ جب کہ لوکل ملز میں بھی ضروریات کے مطابق آٹا فراہمی ممکن نہیں ہے، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کو بھی حالات کی نزاکت سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں 25 رمضان المبارک کے بعد آٹا پنجاب سے نہ منگوانے ہر بڑے ڈیلرز کے پاس سٹاک ختم ہو رہا ہے۔ جب کہ پنجاب سے ہزارہ میں آٹا لانے والی گاڑیوں کو بھی ناکہ بندیوں پر روک کر رکھا گیا ہے۔ جس سے آٹا کی 20 کلو بیگ کی قیمت تین ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ عوام بھی پابندی کے باعث آنا خریدنے پر مجبور ہیں۔ زرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں عام روٹین میں 5 ہزار بیگ روزانہ کی بنیاد پر فروخت ہو رہا ہے جب کہ ماہ رمضان کے آخری ایام کے بعد آٹا کی پابندی سے زخیرہ محدود ہو رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ایوان تجارت ایبٹ آباد کا اجلاس یونائیٹڈ بلڈنگ رئیس خانہ بازار آٹا منڈی ایبٹ آباد میں منعقد ہوا جس میں محمد نعیم اعوان صدر ایوان تجارت خالد اسلم اعوان سیکرٹری جنرل ال ٹریڈ فیڈ ریشن علی اصغر خان گروپ مفتی جعفر طیار مقبول اعوان سیکرٹری جنرل ایوان تجارت ایبٹ آباد ملک شرافت حاجی مقصود میر دلدار احمد راجہ آصف صاحبزادہ اسامہ مقبول اعوان و دیگر نے شرکت کی اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ پنجاب سے گندم کی ترسیل پر پابندی عائد ہے جب کہ پولیس ناکوں پر آٹا کی گاڑیوں کو روکا جارہا ہے جس سے بحران شدت اختیار کرنے کے قومی امکانات پیدا ہورہے ہیں۔ ایوان تجارت کے سیکرٹری جنرل مفتی طیار مقبول اعوان کے مطابق آٹا کی موجودہ صورتحال کے حوالہ سے گورنر خیبر پختو نخوا اور وفاقی وزیر مرتضی جا دید عباسی کے بھی نوٹس میں لایا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب سے 20 ٹن وزن کا کرایہ دولاکھ کو پانچ چکا ہے۔ جب کہ پہلے 24 ٹن 45 ہزار میں آرہا تھا اضافی کرایہ کا بوجھ بھی عوام پر پڑے گا۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ ہزارہ میں 70 فیصد آٹا کی ضرورت پنجاب اور تمیں فیصد مقامی ملز سے پورا کیا جاتا ہے۔ جنرل سیکرٹری ایوان تجارت کا کہنا تھا چیف سیکرٹری خیبر پختو نخوا چیف سیکرٹری پنجاب سے رابطہ کر کے معاملے کا حل نکالیں پابندی کی وجہ سے گاڑیوں کا کرایہ بھی دگنا وصول کیا جارہا ہے۔ حکومت اس سلسلہ میں پنجاب سے کو د مختص کروا کے بھی مستقل حل نکال سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!