بی اے بی ایس سی کے بعد ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام بھی ختم۔

صوبہ بھر کے کالجوں کو اے ڈی میں داخلوں سے روک دیا گیا، پہلے سے داخل طلباء وطالبات تعلیم جاری رکھیں گے۔
ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کو بی ایس 4 سالہ پروگرامز میں منتقل کرنے کی اجازت ہوگی اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) محکمہ اعلی تعلیم نے بی اے بی ایس سی کے بعد ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام بھی ختم کر دیا ہے، اس ضمن میں صوبہ بھر کے کالجوں کو 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں نئے داخلے فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی گئی ہے اس سال طلباء وطالبات بی ایس میں داخلہ لیں گے اور جوطلبہ پہلے سے ایسوسی ایٹ ڈگری میں داخلہ لے چکے ہیں وہ اپنی تعلیم جاری رکھیں ذرائع کے مطابق پہلے سے جاری ایسوسی ایٹ ڈگری کو توسیع دیکر بی ایس چار سالہ پروگرامز میں منتقل کرنے کی اجازت بھی ہوگی اس حوالے سے محکمہ اعلی تعلیم نے با قاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے واضح رہے کہ مذکورہ پالیسی کا اطلاق جنرل اور کامرس دونوں پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!