سابق تحصیل کونسلر حق نواز عرف ناجی کا قاتل عامر یونس پانچ سال بعد ایبٹ آباد سے گرفتار۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) سابق تحصیل کونسلر حق نواز عرف ناجی کوقتل، بیٹے اوردوست کو زخمی کرنیوالا ملزم عامر یونس ایبٹ آباد سے گرفتار۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ 14ستمبر2017ء کو تھانہ کھلابٹ کی حدود کالس میں نامعلوم افرادنے اندھادھند فائرنگ کرکے پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل کونسلر حق نواز عرف ناجی کوقتل جبکہ بیٹے اور دوست کو شدید زخمی کردیاتھا۔ حق نواز عرف ناجی قتل کیس کی دعویداری عامر یونس پر کی گئی۔ عامر یونس وقوعہ کے بعد فرار ہوگیا۔ مفروری کے دوران عامر یونس حق نواز عرف ناجی کے لواحقین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا۔

ذرائع کے مطابق مخبر کی اطلاع پر پولیس نے ایبٹ آباد میں کارروائی کے دوران پانچ سال بعد عامر یونس کو گرفتار کرلیا۔ یاد رہے کہ عامر یونس کا والد بابو یونس شیخ رفاقت قتل کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!