مذاکرات ناکام: تناول ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری۔ کارخانوں کو سوپ سٹون کی سپلائی بند۔

تناول(وائس آف ہزارہ)تناول ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے سوپ سٹون لیز مالکان اور ٹھیکیداروں کے ساتھ مزاکرات ناکام لیز مالکان اور ٹھیکیداروں نے آٹھ روپے ٹن ریٹ دینے سے انکار کردیا عرصہ دراز سے ریٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا مہنگائی کے تناسب کے ساتھ ریٹ بڑھائے جائیں یونین نے گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاج شروع کررکھا ہے جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے تو احتجاج جاری رہے گا ان ٹھیکیداروں اور لیز مالکان کے ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے مزاکرات میں یونین کو عزت ان ٹھیکیداروں اور مالکان کا محاسبہ کیا جائے جنہوں نے مزاکراتی کیمٹی سے بد اخلاقی کی تناول مائنگ میں کرپشن کی بھرمار محکمہ معدنیات کی ملی بھگت سے پیٹی ٹھیکیداروں نے لیز مالکان کے ساتھ ہاتھ کردیا رجسٹریشن مزدور جبکہ مالک سے زیادہ کمانے لگے گاڑیاں میں 24 ٹن سوپ سٹون سمگل کیا جاتا ہے جبکہ خزانے میں رائلٹی کی مد میں 18ٹن کی رائلٹی جمع کروائی جاتی ھے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے اگر کوئی ڈرائیورز یا گاڑی سوپ سٹون سمگلنگ میں پائی گئی تو یونین قوانین کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

لوئر تناول ٹرک یونین نے مائنگ لیز ہولڈر مالکان کے خلاف طبل جنگ بجا دیا گاڑیوں کے کرائے بڑھانے کے لیئے لیز مالکان کو آخری نو نوٹس جاری کردیا مالکان اور پیٹی ٹھیکدار کروڑ پتی جبکہ غریب دیاڑی دار مزدور فاکہ کشی پر مجبور ھماری گاڑیاں اور لوڈ مال سپلائی کرتی ہیں ڈیزل آئل ٹائر سپیئر پارٹس کی قمیتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ھے ڈرائیوروں کی تنخواہیں میں تین گناہ اضافہ ہوچکا ھے لیکن گاڑیوں کے مالکان فاکہ کشی پر مجبور ہیں کروڑوں کمانے والے لیز مالکان اور ٹھیکدار لگژری اپارٹمنٹ بنا رہے ہیں اور لگژری اے سی گاڑیوں میں گھومتے ہیں لیکن جن کی بدولت ان امیروں کو یہ آسائشیں حاصل ہیں ان کی حالت زار کا کسی کو کوئی خیال ہی نہیں لیبر لاء کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں متعلقہ محکمے خواب خرگوش میں ہیں روڈوں کی ابتر اور بری حالت ہے آئے روز حادثات معمول بن چکا ہے رائلٹی کا 0فیصد بھی نہ تو مزدوروں کی فلاح و بہبود پر لگتا اور نہ ہی روڈ کی حالت زار پر لیز مالکان لوئر تناول سے عربوں پتی ہوچکے ہیں اور لوئر تناول کا غریب آج بھی پتھر کے دور کی زندگی بسر کر رہا ہے اثاثے ہمارے عیش عشرت مافیا کی آخر کب تک اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو پھر ہوگا دمادمست قلندر صابر خان تنولی صدر تناول ٹرک اونرز ایسوسی ایشن۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!