ایکسائز اینڈ نارکاٹکس نے پانچ کلو گرام چرس سمیت منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایکسائز اینڈ نارکاٹکس نے پانچ کلو گرام چرس سمیت منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ اس ضمن میں ایکسائز اینڈ نارکاٹکس کے ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایس ایچ او عبدالحمید خان کی منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گل ستار ولد عبدالحلیم سکنہ دلازاک روڈ پشاورکو گرفتار کرکے پانچ کلو گرام سے زائدچرس برآمد کرکے تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!