قتل یا خودکشی تھانہ میرپور کی حدود اسلام کوٹ جنگل سے پھندہ لگی غریب مزدور کی نعش برآمد۔

ایبٹ آباد:قتل یا خودکشی تھانہ میرپور کی حدود اسلام کوٹ جنگل سے پھندہ لگی غریب مزدور کی نعش برآمد پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ایوب میڈیکل ہسپتال منتقل کر دی جہاں پورسماٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ہمیں اطلاع ملی کہ تھانہ میرپور کی اسلام کوٹ کے جنگل میں درخت کے ساتھ پھندہ لگی نامعلوم شخص کی نعش لٹکی ہوئی جس کے بعد اس ایچ او تھانہ میرپور نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور درخت کے ساتھ لٹکی نعش کو نیچھے اتار کر تلاشی لی گئی تو مقتول کی شناخت ریاض ولد محمد مسکین ساکنہ مہار کلاں کے نام سے ہوئی اور جو شادی شدہ تھا اور اپنی بچیوں کے لیے محنت مزدوری کرکے انکا پیٹ پالتا تھا ذرائع کے مطابق مقتول کی اکثر اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی جھگڑا رہتا تھا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی پولیس کے مطابق باظاہر واقعہ خودکشی لگتا ہے مگر حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق منظر عام پر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!