ایبٹ آباد پریس کلب کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون کے بڑے بھائی راجہ داؤد کو بانڈی میرا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد(حمداللہ خان سے) ایبٹ آباد پریس کلب کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون کے بڑے بھائی راجہ داؤد کو بانڈی میرا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ بدھ کے روز ان کے آبائی گاؤں بانڈی میرا میں ادا کی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کا آخری دیدار کیا مرحوم گزشتہ چند سالوں سے کینسر کے موزی مرض میں مبتلاء تھے مرحوم راجہ محمد داؤد طویل علالت کے بعد بدھ کی صبح خالق حقیقی سے جا ملے جن کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بانڈی میرا میں ادا کی گئی جس میں سابق امیر جماعت اسلامی عبد الرزاق عباسی، سابق تحصیل نائب ناظم سردار شجاع احمد، آل ٹریڈز کے سابق صدر نعیم اعوان، آل ٹریڈ علی اصغر گروپ کے صدر خالد اسلم اعوان، جنرل سیکرٹری عبد الحمید خان،کینٹ پلازہ کے صدر حاجی ممتاز خان، آل ٹریڈ کے سابق جنرل سیکرٹری سردار سلیم، تاجر رہنما سید فرمان شاہ،امتیاز خان،وائس آف ہزارہ کے سی ای او: سلطان ڈوگر، عمار گرائنڈنگ مل کے ایم ڈی اشتیاق اعوان، ڈی ایس پی سرکل کینٹ راجہ محبوب،ڈی ایس پی بالاکوٹ یاسین جنجوعہ، سابق ایس پی کیڈٹ حفیظ،پریس کلب کے صدر عامر شہزاد جدون،کے علاوہ پریس کلب و یونین آف جرنلٹس کی کابینہ، پریس کلب کے ممبران، سابق عہدیدران پریس کلب،، حویلیاں پریس کلب کے صدر و یونین آف جرنلسٹس کے عہدیدران، قادر بخش، الطاف شاہ و دیگر، ہریپور پریس کلب کے سابق صدر ملک اقبال اعوان، ختم نبوت ضلع ایبٹ آباد کے صدر وقار خان جدون، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار ابرار،کیبل ایسوسی ایشن کے صدر سردار مشتاق،ممتاز تاجر رہنما حاجی ممتاز حیدر عرف کالا خان، شبیر قریشی،، ندیم مغل، ڈاکٹر مسعود تنولی، حاجی ممتاز خان، شیخ طاہر، حاجی شہزاد،کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین،وکلاء،مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے افسران و اہلکاروں، علماء کرام، عمائدین علاقہ،سابق اراکین لوکل گورنمنٹ کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کا آخری دیدار کیا اور ان کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!