ڈی پی او سجاد خان کے حکم پر غریب شخص کی زمین پر قبضہ کرنے والاسجاد گرفتار۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کا نوٹس، لنگرہ بھروال کے رہائشی ضعیف شخص کی درخواست پر، قبضہ مافیا کا رکن گرفتار، مقدمہ درج۔ذرائع کے مطابق حویلیاں کے رہائشی نعمت دین ولد ہاشم دین نے ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کو درخواست دی کہ ملزم سجاد ولد سرفراز سکنہ ڈھیری کیہال نے اس کی زمین پر ناجائز اور اسلحہ کی نوک پر قبضہ کر لیا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

ضلعی پولیس سربراہ نے حویلیاں پولیس کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے ہدایات دی جس پر کاروائی کرتے ہوئے حویلیاں پولیس نے ملزم سجاد کے خلاف تھانہ حویلیاں میں زیر دفعہ 386/506/447 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!