محکمہ تعلیم میں نان پروفیشنل کی بھرتیوں کوروکنے کیلئے رٹ پٹیشن دائر کردی گئی۔

PHC

ایبٹ آباد:پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ میں خیبر پختون خوا میں نان پروفیشنل کی محکمہ تعلیم میں تعیناتیوں کو روکنے کے لئے رٹ دائر کردی گئی ہے،سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری خیبر پختون خوا، ریجنل منیجر نیشنل ٹیسٹنگ سروسز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد مردانہ کو لیگل نوٹسز جاری کر دئیے گے،محکمہ تعلیم میں بھی نئی بھرتیوں پر تعیناتیوں کا عمل کھٹائی میں پڑنے کا امکان پیدا ہوگیا،خیبر پختون خوا حکومت نے 2018میں اسمبلی میں قانون سازی کے زریعے محکمہ تعلیم میں پروفیشنل ڈگری ہولڈرز کی شرط ختم کرکے این ٹی ایس کے زریعے اوپن بھرتی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

جس سے صوبہ بھر میں ہزاروں پی ٹی سی،سی ٹی،اے ڈی ای،جونیئر ڈپلومہ فزیکل ایجوکیشن،ڈرائنگ ماسٹر ڈپلومہ،بی ایڈ،ایم ایڈ،ایم اے ایجوکیشن کو نوکری کے حصول میں مسائل پیدا ہوئے ہیں اور اپنے ہی محکمہ میں بھرتی کے لئے ترس رہے ہیں،اس حوالہ سے رٹ پٹیشنر زیشان زاکر عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ پروفیشنل ڈگری کے ڈگری ہولڈرز کو حق دلانے کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے،نان پروفیشنل عمر بچانے کے لئے محکمہ تعلیم میں جارہے ہیں اور حکومت ان کی دوبارہ ٹرینگ پر کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے،جو صوبے کے غریب عوام کے جمع ٹیکسز پر شب خون مارنے کے مترادف ہے،ان ڈیکشن پروگرام کے نام پر بھی حکومت کے کروڑوں ضائع ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!