اس حالت میں ھمارا ملک الیکشنوں کا متحمل نہیں ھوسکتا: گورنر خیبرپختونخواہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) صوبہ کے پی کے اس وقت مشکلات سے دو چار ھے الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ھے جس ادارے کو بھی حکم دیں اس پر عمل کرنا ھمارے سمیت ھر ادارے کی اولین ترجیح ھے لیکن ملک میں بار بار الیکشن کروانا ملکی مفاد میں نہی ھم نے الیکشن کمیشن کو سیکورٹی اداروں سے بھی مشاورت کرنے کا مشورہ دیا ماننا نہ ماننا ان کے اختیار میں ھے ان خیالات کا اظہار گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نے سمال انڈسٹری میں منعقدہ ھزارہ چیمبر آف کامرس کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ ھم اپنے عوام کی لاشیں نہیں اٹھا سکتے اس حالت میں ھمارا ملک الیکشنوں کا متحمل نہیں ھوسکتا تمام جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھنا ھوگا ھم نے پہلے بھی مشورہ دیا تھا کہ صوباء اسمبلیاں نہ توڈیں لیکن ھماری بات کسی نے نہی مانی گزشتہ ادوار میں اپوزیشن لیڈر کو اجلاس میں شرکت کیلئے بغیر نا م کی چیٹ بہج دیتے تھے اس وقت ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے ایک میز پر بیھٹنا ھوگا اس وقت ملک میں ھمارے صوبہ کے پی کے کی حالت انتہاء نازک ھے اس وقت ھماری افواج پاکستان اور پولیس جوانوں ُ اور عوام کی لاشیں اٹھرھے ھیں پوری دنیا میں کوء بھی ایسا ملک نہیں ھے جہاں پر ایک ھی پارٹی اسمبلی میں ھو اس وقت ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ھم سب کو اپنا اپنا رول ادا کرنا پڑیگا ترکی کا مثال لو تو کچھ عرصہ پہلے اس ملک کا کیا حال تھا اب اس ملک کو دیکھو ترکی کی اب کیا پوزیشن ھے ملکیں قوموں کے اتفاق و اتحاد سے بنتی ھیں ملک میں مہنگاء آسمان سے باتیں کرتی ھے صنعتیں بند ھورھی ھیں کیا ایک مقروض ملک ایک سال میں چا ر الیکشن کروا سکتا ھے میں نے ھمیشہ صنعت و تجارت کی ترقی کیلئے کام کیا اقتدار عارضی چیز ھے الیکشن قانون کے مطابق اسمبلیاں توڑنے کے 90 روز کے اندر اندر الیکشن کروانے ھوتے ھیں لیکن جب ڈسکہ کا پریزائڈنگ افیسر چار روز غائب ھوسکتا ھے تو وزیرستان میں کیا ھوگا صوبہ میں دھشت گردی کے تازہ ترین واقعات ھوئے ھیں لیکن ملک کو ان مشکلات سے نکالنے کیلئے ھم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ھے کہ ھم اس ملک کی بقا کیلئے ایک ھوجائیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!