گستاخانہ خاکوں کیخلاف ہزاروں فرزندان توحید کا ایبٹ آباد میں احتجاجی مظاہرہ۔

ایبٹ آباد:اتحاد اہلسنت فورم کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت اور دفاع صحابہ و اہل بیت ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام امڈ آئے،ختم نبوت چوک میں ضلع بھر سے عوام ریلیوں اور جلوس کی شکل میں پہنچے،ملک میں آئے روز تو ہین رسالت توہین صحابہ و اہل بیت اور فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر فرزندان توحید سڑکوں پر آگئے،بدھ کے روز تماممسالک کے اتحاد اہلسنت کے پلیٹ فارم پر سرکل شیروان،حویلیاں،ایبٹ آباد،گلیات،قلندر آباد سے علماء کرام کی قیادت میں قافلے ریلیوں کی شکل میں ختم نبوت چوک میں جمع ہوئے۔

اس موقع پر اتحاد اہلسنت فورم کے مولانا حبیب الرحمن،ضلعی امیر ودسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد،جمعیت اہلحدیث کے مولانا سرفراز فاروقی،اہلسنت والجماعت کے مولانا عطا محمد دیشانی،مولانا وحید، مفتی جعفر طیار،ڈاکٹر ساجد ربانی کے علاوہ دیگر نے خطاب کیا،مقررین کا کہنا تھا آئے روز نبی کریم ؐؐ کی شان میں گستاخیاں کی جارہی ہیں ملک میں اصحاب پیغمبر ؐواہل بیت کی توہین کی جاتی ہے اور فرقہ ورانہ آگ کو بھڑکا کر ملک کی بنیادوں کو کمزور کیا جارہا ہے ان تمام سازشوں اور حملوں کو اتحاد امت،قومی وحدت،غیرت ایمانی،مذہبی بیداری کا ثبوت دیکر مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کیا گیا،اس کے لئے دنیا بھر کے مسلمانوں میں تشویش پائی جاتی ہے جس کے لئے حکومت ملوث کرداروں کو بین الاقوامی انصاف کی عدالت میں لے کر جائے،اور او آئی سی کو بھی اپنے نبی کریم ؐ کی حرمت کے لئے اپنی خاموشی ختم کرنے کی ضرورت ہے،مقررین کا کہنا تھا ناموس رسالت ؐ کے لئے قانون پر حقیقی معنوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن اپنے نبی ؐ،صحابہ واہلبیت کی شان میں گستاخیاں برداشت نہیں کر سکتے، دنیا کے امن کو داو پر لگانے والے ہوش کے ناخن لیں، اس موقع پر فرانس کی مصنوعات سے بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔ قبل ازیں ریلیوں میں نعرہ بازی کی گئی مظائرین نے پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!