قلندرخان لودھی نے بدیال روڈ، چھجیاں روڈ، سیال سرگال روڈ، درہ منہ روڈ سمیت دیگرسڑکیں مکمل کروالیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)صوبائی وزیرخوراک قلندرلودھی نے حق نمائندگی ادا کردیا۔ لوئرتناول کی متعدد رابطہ سڑکیں بنوادیں۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ قلندرلودھی چوتھی مرتبہ حلقہ پی کے اڑتیس کے ایم پی اے جبکہ دوسری مرتبہ ان کو صوبائی وزارت خوراک کا قلمدان سونپاگیاہے۔ 2018ء کے انتخابات میں قلندرلودھی کے مقابلے میں متعدد امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا۔ لیکن صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی کی عوامی خدمات کے پیش نظر حلقہ کی عوام نے انہیں ان کے مقابلے میں الیکشن لڑنیوالوں کو بری طرح مسترد کرتے ہوئے، انہیں ایک مرتبہ پھر خیبرپختونخواہ اسمبلی کا رکن بنادیا۔

لوئر تناول کے عمائدین کے مطابق صوبائی وزیر خوراک قلندرخان لودھی جوکہ دن رات عوامی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران قلندرخان لودھی نے حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کئے۔ جبکہ درجنوں رابطہ سڑکوں کی تعمیر بھی قلندرخان لودھی نے تعمیر کروائیں۔ جس پر لوئر تناول کے لوگ قلندرخان لودھی کی عوامی خدمات پر خوش ہیں۔ عمائدین کے مطابق قلندرخان لودھی نے بدیال روڈ، چھجیاں روڈ، سیال سرگال روڈ، درہ منہ روڈ، سوڑہ کوٹھیالہ روڈ، رڑیاں کو ٹھیالہ،مونگیاں روڈ کے علاوہ چکنالی، مکری، پھوہار روڈبھی تعمیر کروائے۔ قلندرخان لودھی کی بھرپور عوامی خدمات کی وجہ سے حلقہ کے دیگر سیاستدان اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ اور الیکشن ہارنے کے بعد سے ان لوگوں نے تناول میں لوگوں کے دعاجنازوں کے علاوہ شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی شرکت کرنا چھوڑ دی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!