موٹرمکینک اعجاز عرف جازی کے والد کو تیزرفتار موٹرسائیکل سوارنے ٹکر مار کر موت کی وادی میں دھکیل دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)حویلیاں موٹرسائیکل کی ٹکر سے غازیکوٹ مانسہرہ کارہائشی جاں بحق۔آبائی گاؤں چمہوڑہ میں سپردخاک کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق چمہوڑہ غازیکوٹ کارہائشی 55سالہ محمدریاض چالیسویں کی رسم میں شرکت کے لیئے حویلیاں جارہاتھا۔حویلیاں شاہراہ ریشم پرسے گاڑی سے اترنے کے بعدپیدل جب حویلیاں روڈ سے فٹ پاتھ کے ساتھ سے گزررہاتھا۔توتیزرفتارموٹر سائیکل سوارنے ٹکردے ماری۔جس کے باعث وہ روڈ میں گرکرشدیدزخمی ہوگیا۔جس کوتشویش ناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد پہنچایا گیا۔جہاں پر وہ جاں بحق ہوگیا۔محمد ریاض کوگزشتہ روز چمہوڑہ غازیکوٹ میں سپردخاک کردیاگیا۔مرحوم مانسہرہ کے مشہورموٹرمکینک اعجازعرف جازی کے والدتھے۔جو انتہائی ہنس مکھ انسان تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!