سیاسی منظر نامہ کیا ہو گا، آزادار اکین حکومت بنا سکیں گے؟

ن لیگ پی پی کے بغیر حکومت بنا سکے گی؟ پیپلز پارٹی آزاد ارکان کے ساتھ مل کر اقتدار میں آسکتی ہے۔
عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی آزاد امیدوار ہی پانسہ پلٹیں گئے تجزیاتی رپورٹ۔
اسلام آباد (وائس آف ہزارہ) اگر الیکشن میں آزاد اراکین بڑی تعداد میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو کیا 2 بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کو باہر رکھ کر حکومت بنائی جاسکتی ہے؟ یا اگر مسلم لیگ (ن) خاصی تعداد میں نشستیں حاصل کر لیتی ہے تو کیا پیپلز پارٹی کے بغیر اس کے لئے حکومت قائم کرنا آسان ہوگا؟ یا اگر مسلم لیگ (ن) کو مناسب تعداد میں نشستیں ملنے کے باوجود پیپلز پارٹی چھوٹی جماعتوں اور آزاد اراکین سے مل کر حکومت بنانا چاہیے تو کیا وہ ایسا کر پائے گی؟ اگر ن لیگ کے مقابلے میں پیپلز پارٹی زیادہ نشستیں حاصل کر لیتی ہے تو کیا وہ ن لیگ کے بغیر بآسانی حکومت بنا لے گی؟ یہ وہ سوالات ہیں ہیں جو الیکشن کے بعد ہی صورت حال کے حوالیسے لوگوں کے ذہنوں میں ہیں۔ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی تج نی بھی تجزیہ نگار کسی ایک جماعت کے واضح اکثریت حاصل کرنے کا امکان ظاہر نہیں کر رہا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ تو یہ بھی کہ چکے ہیں کہ ان کی جماعت 100 سے زائدنشستیں حاصل کرنے کا دعوی نہیں کرتی۔ نئی حکومت میں کونسی جماعتیں شامل ہو سکتی ہیں الیکشن میں کسی جماعت کی سادہ اکثریت دکھائی نہیں دیتی۔ اتحادی حکومت بنا نا گزیر ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!