ایم این اے علی خان جدون نے پرانے شیروان روڈ کی بحالی اور نئی سڑکوں کی تعمیرکا اعلان کردیا۔

تناول(جہانگیر شاہ)یونین کونسل پنڈ کرگو خان کے وفد کی ایم این اے علی خان جدون سے ملاقات پنڈکرگوں کے مختلف علاقوں کے لیئے روڈ کی منظوری اور پرانے شیروان روڈ کی بحالی کا مطالبہ۔مطالبہ علی خان جدون نے آمدہ فنڈز سے روڈ کی تعمیرات کی یقین دہانی کروا دی وفد کی قیادت حاجی علی حیدر اور حاجی ملک سردار نے کی۔نمائندہ وائس آف ھزارہ کے مطابق یونین کونسل پنڈ کرگوخان کے نمائندہ وفد نے ایم این اے علی خان جدون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد کی قیادت سیاسی وسماجی رہنما حاجی حیدر خان اور حاجی ملک سردار نے کی وفد نے علی خان جدون سے نظراں میکڑاں شرولہ بیکڑی کھکراڑ روڈ کی توسیع اور تعمیرات کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی بگاریاں تا شرولہ پرانے مین شیروان روڈ کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا۔

علی خان جدون نے وفد کو یقین دلایا کہ آنے والے نئے فنڈ سے اس سڑک کے لیئے فنڈ مہیا کرکے اس روڈ پر بہت جلد کام شروع کردیا جائے گا ساتھ علی خان جدون نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ذمدران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بگاریاں تا شرولہ جو سابقہ مین شیروان روڈ ہے اس کی بحالی کے لیئے فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ اس روڈ سے ملحقہ آبادی کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں وفد نے روڈ کی بحالی اور نئے روڈ کی توسیع و تعمیرات کے حوالے سے منظوری پر ایم این اے علی خان جدون کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں حاجی علی حیدر خان اور حاجی ملک سردار نے وائس آف ھزارہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پرانے شیروان روڈ کی بحالی اور نئے روڈ کی تعمیرات سے اہلیان علاقہ بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں گی علی خان جدون نے ہمیشہ تناول کے باسیوں کی آواز پر لبیک کہابجلی اور روڈوں کے حوالے سے ایک تویل اور لمبی فہرست ہے جن کی علی خان جدون منظوری دے چکے ہیں مزکورہ سکیموں بہت جلد عملی کام کا آغاز بھی ہوجائے گا ان گراں قدر خدمات پر ھم اور ہمارا وفد خصوصی طور پر علی خان جدون کے شکر گزار ہیں اور ان کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!