بی ایچ یوکوٹھیالہ کا مرمتی فنڈ عملے کی ہٹ دھرمی کے باعث ضائع ہونے کا خدشہ۔

تناول(وائس آف ہزارہ)بی ایچ یو کوٹھیالہ مرمتی فنڈ مقامی ٹیکنیشن کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ضائع ہونے کاخدشہ کنٹریکٹر نے لیبر روم اور دیگر مرمتی کاکام شروع کیا تو مقامی اسٹاف نے روڑے اٹکانے شروع کردیئے کنٹریکٹر کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا مقامی لوگوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ھے ڈی ایچ او ڈی جی ہیلتھ ڈپٹی کمشنر قلندر خان لودھی چیف سیکرٹری اور وزیراعلی سے نوٹس کا عوامی مطالبہ اس ضمن میں ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ بی ایچ یو کوٹھیالہ کے لیئے مرمتی فنڈ منظور کیا گیا۔جس سے ہسپتال میں لیبر روم کی تعمیر باؤنڈری وال اور پینٹ کاکام ہونا تھالیبر روم کے لیئے تین لیڈی ہیلتھ ورکر کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جاچکی تھی بی ایچ یو کوٹھیالہ میں لیبر روم نے چوبیس گھنٹے سروس کا عمل شروع کرنا تھا اسی سلسلے میں جب کنٹریکٹر بی ایچ یو کوٹھیالہ میں مرمتی کاکام شروع کیا تو مقامی ٹیکنیشن اور لیڈی ڈاکٹر جن کے نام پر ہسپتال کا اکاؤنٹ بھی ہے اس نے کام میں روڑے اٹکانے شروع کردیئے مزدوروں کو کام کرنے سے روک دیا جس سے ہسپتال میں مرمتی کام بند کردیاگیا ھے کنٹریکٹر کام کو اھورا چھوڑ چلا گیا ھے۔

یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ھے کہ اگر کام فلفور شروع نہ ہوسکا تو مرمتی فنڈ ضائع ہونے کا خدشہ ھے۔مقامی ٹیکنیشن کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بی ایچ یو کوٹھیالہ پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ھے ہسپتال کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ہسپتال کی باؤنڈری وال مین گیٹ بھی اور عمارت کے دیگر حصے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ہسپتال میں پانی جیسی بنیادی سہولت بھی موجود نہیں روزانہ کی بنیاد پر 100سے زائد او پی ڈی والے بی ایچ یو کوٹھیالہ میں مریضوں کے لیئے واش روم تک بھی موجود نہیں ریپیئرنگ کے کام میں روڑے اٹکانے پر مقامی لوگوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ھے مقامی لوگوں نے میڈیا کوبتایا کہ لوئر تناول کے مرکز میں بنے اس بی ایچ یو کی حالت کسی بھوت بنگلے سے کم نہیں ھے آج کے جدید اور ترقی یافتہ دور میں بھی صحت کی سہولیات کا ناپید ہونا منتخب نمائندوں کے لیئے لمحہ فکریہ ہے عوامی حلقوں نے ڈی ایچ او ایبٹ آباڈ ڈی جی ہیلتھ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ایم پی اے قلندر خان لودھی اسپیکر مشتاق احمد غنی چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ اور وزیراعلی خیبرپختونخواہ سے معاملے کے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ھے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!