پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ۔

سینئر انڈر آفیسر محمد عبد الرحمن اعوان کو اعزازی تلوار سے نوازا گیا، سینئر انڈر آفیسر محمد حمزہ خالد کو صدر کا گولڈ میڈل دیا گیا۔
پاس آوٹ ہو نیوالے کیڈٹس میں عراق، مالدیپ، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن کے گریجویٹس بھی شامل ہیں۔
کاکول(وائس آف ہزارہ) پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ہے، سینئر انڈر آفیسر محمد عبد الرحمن اعوان کو اعزازی تلوار سے نوازا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی سربراہ پاک بحریہ ایڈ مرل نوید اشرف تھے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاسنگ آوٹ پریڈ میں سینئر انڈر آفیسر محم عبد الرحمن اعوان کو اعزازی تلوار سے نوازا گیا جبکہ سینئر انڈر آفیسر محمدحمزہ خالد کو صدر کا گولڈ میڈل دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس میں عراق، مالدیپ، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن کے گریجویٹس بھی شامل ہیں، پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں 148 ویں پی ایم اے لانگ کورس، 67 ویں اٹیکر بیڈ کورس، 35 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس اور 22 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نشان امتیاز) ملٹری (تمغہ بسالت اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے پریڈ کا جائزہ لیا اور ممتاز کیڈٹس کو انعامات سے نوازا۔ 148 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے سینئر انڈر آفیسر محم عبد الرحمن اعوان کو اعزازی تلوار سے نوازا گیا۔ 148 ویں پی ایم اے لانگ کورس بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر محم حمزہ خالد کو صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سیز گولڈ میڈل نیپال سے 148 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے سینئر انڈر آفیسر شریجن بنیا کو دیا گیا۔ 67 ویں اٹیکر بیڈ کورس کے کورس انڈر آفیسرمحمد نجم اعظم اور 22 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی انڈر آفیسر فریحہ کائنات عارف کو کمانڈنٹ کینز سے نوازا گیا۔ 35 ویں ٹیکنیکل گر یجو یٹ کورس کے کمپنی کوارٹر ماسٹر سارجنٹ فراست توفیق کو چیف آف آرمی سٹاف کین کے اعزاز سے نوازا گیا۔ سری لنکا کی فوج کے کمانڈر لیفٹینٹ جنرل ایچ ایل وی ایم لیا سنج، آرڈبلیو پی، آرایس پی، این ڈی یو نے بھی اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!