کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے میڈیکل ڈائریکٹر کی سربراہی میں ہنگامی میٹنگ طلب۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے میڈیکل ڈائریکٹر کی سربراہی میں ہنگامی میٹنگ طلب۔ہسپتال میں مریضوں کیلئے بیڈ کم پڑگئے ہیں اگر احتیاط نہ کی گئی تو کورونا اپنی انتہا کو پہنچ جائے گا جسے پھر قابو کرنا مشکل ہو جائے گا.میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی۔
ذرائع کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس وبا کی چوتھی لہرکے دوران کیسززکی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوتا جارہا ہیجس کی وجہ اس ایوب ٹیچنگ ہسپتال کیمیڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی نیہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم اختر،نرسنگ ڈائریکٹر شمس الہدیٰ اور تمام شعبہ جات کے سربراہان کی ہنگامی میٹنگ طلب کی جس میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسززکے متعلق بات چیت کی گئی۔میٹنگ کے دوران چیئرمین کرونا وائرس کمیٹی ڈاکٹر ارم سرور کا کہنا تھا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ابھی تک کی تیاریاں کافی ہیں، لیکن اگر کیسز بڑھتے رہے تو ہسپتال میں جگہ کم پڑ سکتی ہے عوام کو چائیے کہ وہ کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تا کہ جلد از جلد اس وبا سے نجات حاصل کی جا سکے ایسی حوالے سے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی کا کہنا تھا کے پاکستان اور خصوصا ہزارہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پچھلے تین ہفتوں کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو عالمی وبا کے باعث بگڑتے حالات کی یاد دہانی ہیموجودہ اضافے کی وجہ ڈیلٹا قسم کو ٹھہرایا گیا جو چند ماہ قبل بھارت میں ظاہر ہوا تھا، سماجی سست روی اور عید الاضحیٰ کے دوران سرگرمیاں بڑھنے سے چوتھی لہر میں زیادہ اضافہ ہواہسپتال میں موجود سہولیات برقرار ہیں جبکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کورونا وائرس کے لئے مزید بیڈز کا انتظام کر رہی ہے جس میں ہسپتال کے کچھ وارڈ کو بند کر کے کورونا وائر س کے لئے مختص کر دیا گیا ہے اور وہاں پر ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ کورونا کی یہ قسم دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے تو پاکستان میں بھی یہ ان ممالک میں سے کسی سے آئی ہے، بالخصوص وہ ممالک ’جن سے سفری آمدورفت زیادہ ہے- کرونا وائرس کی پچھلی تمام تر لہروں کی نسبت اس لہر میں زیادہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔اس دفعہ کی لہر میں عوام کو زیادہ احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ اس لہر کی علامات پچھلی تمام طر لہروں سے مختلف ہیں – علما سے درخواست ہے کہ وہ اجتماعات میں لوگوں کو کرونا سے بچاؤ کی تدابیر پر عمل کرنے سے متعلق آگاہی دیں اور عوام سے گزارش ہے کہ وہ ہجوم والی جگوں پر جانے سے اجتناب کریں ماسک کا استعمال لازمی کریں کسی بھی فرد کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بغیر ماسک کے نہیں چھوڑا جائے گا آپ کے لئے ہمارا تمام تر عملہ ہسپتال میں فرنٹ لائن پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!