ثمینہ الطاف ڈائریکٹریس ایجوکیشن: بتیس اضلاع کے ڈپٹی ڈی ای اوز بھی تبدیل۔

ثمینہ الطاف ڈائریکٹریس ایجوکیشن ہونگی 9 ماہ بعد عہدے پر مستقل تعیناتی عہدہ ایڈیشنل ڈائریکٹر چلا رہا تھا۔
32 اضلاع کے ڈپٹی ڈی ای اوز بھی تبدیل ہونگے الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد محکمہ تعلیم اعلامیہ جاری کریگا
پشاور (وائس آف ہزارہ) الیکشن کمیشن نے ڈائریکٹر ایجوکیشن اور 32 سے زائد اضلاع کے ضلعی ایجوکیشن افسران کے تبادلے اور تقرریاں کی منظوری دیدی ہے 9 ماہ بعد مستقل ڈائریکٹر ایجو کیشن کی تقرری کی جائیگی، جس کے لئے خاتون آفیسرز کی نامزدگی کی گئی ہے ذرائع کے مطابق پشاور سمیت صوبے بھر کے ضلعی ایجو کیشن افسران ڈپٹی ضلعی ایجوکیشن افسران کے تبادلے اور تقرریاں کی منظوری بھی دیدی گئی ہے مرحلہ وار طور پر تمام اضلاع کے ایجوکیشن افسران ڈپٹی افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی جائیں گی ثمینہ الطاف نئی ڈائریکٹریس ہونگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!