ایبٹ آباد‘ افطار کے بعدزمین کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے چھریاں مار کر بڑے بھائی کو قتل کردیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) سرکل بکوٹ کی یوسی بیروٹ اور تھانہ بکوٹ کی حدود میں واقع بیروٹ خورد کی وی سی کہوغربی کے گاؤں لہورکس میں محمدفاروق مرحوم آف محلہ جنڈالہ کے دو صاحبزادوں حفیظ فاروق اور شکیدفاروق کے درمیان کچھ عرصہ قبل سے آپس میں گھریلو جھگڑا چل رہا تھا۔ جو آج شام افطاری کے بعد یکدم شدت اختیار کرگیا۔جس میں چھوٹے بھائی شکید فاروق نے طیش میں آکر اپنے بڑے بھائی حفیظ فاروق پر پہلے چھری سے اور پھر پیل سے حملہ کردیا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں بھائیوں کے بیچ گزشتہ تین ماہ سے زمین کاتنازعہ چلا آ رھا تھا۔ ایک اطلاع کیمطابق مقتول حفیظ آج ہی شام راولپنڈی سے آخری ٹیوٹا پر گھر پہنچے تھے اور دن کے اوقات میں دونوں بھائیوں کی بیگمات کے درمیان بھی آپس میں جھگڑا ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ آخری اطلاع کے مطابق پولیس تھانہ بکوٹ اس وقت موقع پر پہنچ چکی ھے اور اھل علاقہ کی ایک کثیر تعداد بھی پہلے سے موقع پر موجود ھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!