ملکاں اراضی تنازعہ قتل کیس:دونوں فریقین نے تمام تراختلافات ختم کرتے ہوئے ایگ دوسرے کو گلے لگالیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ملکاں اراضی تنازعہ کیس دونوں فریقین فیصل خان،مدثرخان پسران اصغرخان اورمحمدافسرولدفیروزدین تمام تراختلافات ختم کرتے ہوئے ایگ دوسرے کو گلے لگالیاجس میں خطیب ملکاں سرپرست اعلیٰ اہلسنت والجماعت ملکاں مولانا جاوید فاروقی چیئرمین ڈی آر سی حویلیاں سلیم خان،وقارخان ڈی ایس پی سرکل حویلیاں سجادخان ایس ایچ او حویلیاں اس جرگہ میں مولانا جاوید فاروقی نے بھرپور کردار ادا کیا مورخہ 12.10.2022کوملکاں گوال میں اراضی کے تنازعہ پر دونوں گروپوں میں لڑائی جھگڑہ ہوکر فائرنگ کے نتیجہ میں محمد افسر کی بیٹی گولی لگنے سے جان بحق ہوگئی تھی جسکی دعویداری فیصل خان وغیرہ پرکی گئی تھی دونوں فریقین میں تنازعہ شدت اختیار کررہاتھا جسکو ختم کروانے کے لیے اہلسنت والجماعت کے علماء کرام مولانا جاوید فاروقی مولانا عمر خان چیئرمین ڈی آر سی سلیم خان وقار خان کی اورمعززین علاقہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور دونوں فریقین کے درمیان اس رنجش کوختم کرنے میں اپنا کرداراداکیا جس میں مقامی پولیس افسران ڈی آر سی کے ساتھ مکمل تعاون کیا جس کے نتیجے میں کوفریقین کے درمیان راضی نامہ کراکربغل گیر ہوگئے اور اس میں خاص کر مولانا جاوید فاروقی امام مسجد عیدگاہ ملکاں کا کردار قابل تحسین ہے اور محمد افسرولدفیروزدین نے روبروجرگہ حلف کرکے فیصل خان وغیرہ کومعاف کردیا۔

یادرہے کہ اس سے پہلے بھی ڈی آر سی حویلیاں در جنوں قتل کے مقدمات میں راضی نامے کرواچکی ہے اور علاقے میں پرامن فضا کو بحال کرنے میں دن رات محنت کرکے امن کاگہوارا بنانے میں مصروف عمل ہیں جس علاقے کی عوام کا اعتماد بڑھ چڑھ کر بولنے لگا۔ اہلسنت والجماعت کے علماء کرام کی کاوشوں ڈی آر سی تھانہ حویلیاں کی سرپرستی میں پانچ ماہ قبل محمد افسر ملکاں کی بیٹی افسر خان لنگرہ کے بیٹیسے قتل ہونے والے دونوں خاندانوں میں راضی نامہ کروا دیا۔شرکاء جرگہ اہلسنت والجماعت ملکاں کے سرپرست اعلیٰ مولانا جاوید فاروقی مولانا قاسم خان مولانا عمران خان چئرمین ڈی آر سی سلیم خان وقار خان چیئرمین ویلج کونسل رجوعیہ چن ایوب خان ایس ایچ او حویلیاں ہارون خان اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد جرگہ میں شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملکاں میں پانچ ماہ قبل خاتون قتل راضی نامہ ہوگیا جس میں مین کردارملکان و بانڈہ جات سر پرست اعلی اہلسنت والجماعت استاذ العلماء حضرت مولانا محمد جاوید فاروقی ان کے شاگرد رشید خطیب جامعہ مسجد بلال گوسالی ملکان، محلہ خانخیل مولاناقاسم خان معاویہ اور خطیب بانڈہ عبد الجبارخان مولانا عمران خان نے ممبران ڈی۔ آرسی حویلیاں کی سرپرستی میں حاجی سلیم خان، وقار خان، زبیر خان اور ایس ایچ او تھانہ حویلیاں ھارون خان ان کی پوری ٹیم نے ملکان،لنگرہ قتل کیس کا پر امن راضی نامہ کروا کر دونوں خاندانوں کو بغلگیر کروا دیا اس موقع پر مقتولہ کے والد بھائی اور عزیز و اقارب نے شرکت کی اور جرگہ کے رو برو حلفاً معاف کرنے کا اعلان کیا جس پر اکثر خان اور انکی جانب سے آنے والے معززین نے مقتولہ کے والد سے جرگہ کے سامنے معزرت کی جس پر دونوں خاندانوں کے درمیان پائی جانے والی رنجش ختم ہو گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!