بٹراسی کیڈٹ کالج قتل کیس: جے آئی ٹی مقرر ہو گئی۔

پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی نے شواہد اور ثبوت اکھٹے کرنے کا کام مزید تیز کر دیا۔
واقعہ پر ضلع بھر کے تعلیمی حلقوں میں سوگ کا عالم، کیس میں سنسنی خیز انکشافات کی توقع۔
مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) بٹراسی کیڈٹ کالج مبینہ قتل کیس کے لئے اعلیٰ سطحی پولیس جے آئی ٹی مقرر تمام شواہد اور ثبوتوں کی کولیکشن میں تیزی آگئی۔ سنسنی خیز انکشافات متوقع۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او مانسہرہ ظہور با بر آفریدی کے خصوصی احکامات پر ایس پی بلال راؤ کی سربراہی میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ارشد خان، ایس ایچ او تھانہ صدر عامر خان، چوکی انچارج جا بہ فہد شاہ، اوڈبل آئی حمید خان او ڈیل آئی حنیف خان پر مشتمل جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ جو ہر قانونی زاویئے سے بٹراسی کیڈٹ کالج مبینہ خود کشی کیس میں شواہد اور ثبوت اکٹھے کر کے کیس کو فائنل مراحل تک پہنچانے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ مذکورہ واقعہ سے ضلع بھر کے تعلیمی حلقہ سمیت ہرمکتبہ فکر میں سوگ کا عالم طاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!