ماڈرن ایج پبلک سکول ایبٹ آباد میں چودھویں نیشنل کنونشن “سٹوڈنٹس کوالٹی سرکل” کا انعقاد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)چودھو اں نیشنل کنونشن “سٹوڈنٹس کوالٹی سرکل” کا انعقاد ماڈرن ایج پبلک سکول ایبٹ آباد میں کیا گیا۔ کنونشن میں کلاس 6 سے کلاس 12 تک کے طلباء پر مشتمل 17 ٹیموں نے حصہ لیا۔ہر ٹیم کو اپنا کیس سٹڈیز پیش کرنے کے لیے 15 منٹ کا وقت دیا گیا جو انہوں نے اپنا مقررہ وقت میں پیش کیا۔ہر ٹیم نے ایک ایسے مسئلے کا انتخاب کیا جس کا انہیں سکول میں سامنا تھا۔انہوں نے مسئلے سے نمٹنے کیلئے سائنسی اپروچ کا استعمال کیا اور انہیں حل کیا۔طلباء نے غیر معمولی مسائل حل کرنے، ڈیٹا ہینڈلنگ اور پریزنٹیشن کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ پریزنٹیشن کے بعد طلباء نے کنونشن میں موجود حاضرین کے سوالات کا خیر مقدم کرتے ہوئے بڑی وضاحت کے ساتھ جوابات دیئے۔ججزز کے فرائض عمر گل، پروفیسر ڈاکٹر جمیل انور، محمد ندیم، وقاص احمد ملک اور عبد الحمید نے دیئے۔6 ٹیموں کو ان کی بہترین کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ماڈرن سکول سسٹم ایبٹ آباد کو ونیتا ایوارڈ آف ایکسیلنس، جمال پبلک ہائی سکول مانسہرہ کو دنیش چاپاگین ایوارڈ آف ایکسیلنس، ہزارہ کانونٹ پبلک سکول مانسہرہ کو رچرڈ اینالز ایوارڈ آف ایکسیلنس، تعمیر نو پبلک سکول مانسہرہ کو کامران موسی ایوارڈ آف ایکسیلنس، پاسبان پبلک سکول مانسہرہ کو مدھوکر نارائن ایوارڈ آف ایکسیلنس اور گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول حویلیاں کو ڈیوڈ ہچنز ایوارڈ آف ایکسیلنس سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!