ایبٹ آباد میں گاڑیوں کی چوری پرڈی پی او سجاد خان کا سخت نوٹس:کارلفٹرشیربازاور امان اللہ کی فوری گرفتاریوں کا حکم۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے حالیہ واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈونگاگلی سمیت دیگر علاقوں سے گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے انٹی کارلفٹنگ سیل کو ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹاسک دیا ہے اس حوالے سے ایبٹ آباد پولیس کا انٹی کارلفٹنگ سیل بھرپور انداز میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے، جلد اچھی خبر متوقع ہے، ڈی پی او ایبٹ آباد نے جملہ پولیس سٹاف کو عوام کے جان و مال کے تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات دی ہیں۔

جبکہ ڈونگاگلی پولیس نے گزشتہ ماہ رمضان میں کارلفٹر گروہ کے تین کارندے ارسطو ولد مقیم سکنہ بھاشا کوہستان، اورنگزیب ولد زرین سکنہ پٹن کوہستان اور امین ولد نوشیر سکنہ جلکوٹ کوہستان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے ایک عدد چوری شدہ کیری برآمد کیا تھا جبکہ گینگ کے دیگر دو سرکردہ ممبران شیرباز ولد گلزمان سکنہ پٹن کوہستان اور امان اللہ ولد منہاج سکنہ پشورہ بٹگرام کی گرفتاری کے سلسلے میں کوششیں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!