ہزارہ کے نامی گرامی سیاستدانوں نے موومنٹ فار صوبہ ہزارہ کے نام سے نئی تنظیم بنالی۔عہدیداروں کا اعلان۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) صوبہ ہزارہ کے قیام کو مزید تیز اور موثر بنانے کیلئے ہزارہ کے نامی گرامی سیاستدانوں نے ہزارہ نے موومنٹ فار صوبہ ہزارہ کے نام سے نئی تنظیم تشکیل دے دی ہے اور اس کے عہدیداران کا اعلان بھی کر دیا تنظیم کے ترجمان کے مطابق سابق رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی زر گل خان کو چیئرمین، سابق وزیر اعجاز خان درانی کو چیف آرگنائزر، ممتاز سیاسی شخصیت ابرار سعید سواتی چیف کوآرڈینیٹر، امجد زمان خان جنرل سیکرٹری، سابق ایم پی اے کوہستان عبدالستار خان کو وائس چیرمین، تورغر سے جہانزیب خان بسی خیل وائس چیئرمین، مانسہرہ سے سردار سلیم، وائس چیئرمین لوئر کوہستان سے گل زادہ خان وائس چیئرمین کولئی پالس سے علی گوہر خان وائس چیئرمین، بٹگرام سے بخت نواز خان آف تھاکوٹ،وائس چیئر مین، ایبٹ آباد سے سابق ضلعی ناظم سردار شیر بہادر،سیکرٹری انفارمیشن، سجّاد بگڑا، قاری راشد سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر منصور عباسی چیف آرگنائزر یوتھ ونگ، وومن ونگ فرخ سلطان،وائس چیئرمین لندن امجد خان تنولی،وائس چیئرمین USA مرتضیٰ اعوان،وائس چیئرمین کویت چیپٹر شمشاد احمد خان، وائس چیئرمین ہریپور راجہ ناصر جھنگ ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!