ایم ڈی کیٹ امتحان نقل: پی ایم ڈی سی نے بڑا اعلان کر دیا۔

بلیو ٹوتھ استعمال پر پکڑے جانے والے طلبہ کو بلیک لسٹ کرنے پر غور
پشاور(وائس آف ہزارہ)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ پشاور میں ایم ڈی کیٹ کی نقل میں بلیوٹو تھ استعمال کرنے والے طلباء و طالبات کو ممکنہ طور پر بلیک لسٹ کرنے پر بھی غور و خوض شروع کر دیا ہے جبکہ تحقیقات میں طلباء وطالبات کے بعد سرکاری افسران کے بیانات بھی قلمبند کر دیئے ہیں۔ اور گروہ کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے فیصلے کے مطابق سترہ ستمبر تک ایم ڈی کیٹ امتحان کے نتائج کے اعلان کر دیا جائے گا۔ پی ایم ڈی سی نے قبل ازیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور مجبوری کے باعث امتحان نہ دینے والے طلبہ کے لئے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا تا ہم وزارت قومی صحت نے پی ایم ڈی سی کے مذکورہ فیصلہ کی منظوری نہیں دی تھی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!