غریب بیوہ خاتون کا رہائشی مکان بارشوں کی نظر ہوگیا۔

تناول(جہانگیر شاہ) ایبٹ آباد کے نواحی علاقے سندو گلی میں غریب بیوہ خاتون کا رہائشی مکان بارشوں کی نظر ہوگیا سامان جمع پونجی بھی دب گیا متاثرہ خاتون کی متعلقہ محکموں سے مالی امداد کی اپیل وائس آف ھزارہ رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقے پنڈکرگو خان کے گاؤں سندوگلی کی رہائشی بیوہ خاتون یاسمین زوجہ ریاض کا رہائشی مکان حالیہ طوفانی بارشوں کی نظر ہوگیا مکان میں پڑا سامان بھی دب گیا جس سے بیوہ خاتون جمع پونجی سے محروم ہوگئی ہے پہلے ہی بیوہ خاتون کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے جواں بیٹا دل کے عارضے میں مبتلا ہے جس کا آپریشن بھی محکمہ مال کے خرچ پر ہوا ہے بیس سال قبل شوہر فوت ہوگیا تھا شوہر کی وفات نے حالات کو اتنا مشکل کردیا کہ بیوہ خاتون کے لیئے اپنے بچوں کی پروش کرنا بھی مشکل ہوگیا۔

لیکن حالات کی سنگینی کے باوجود بیوہ خاتون نے ہمت نہیں ہاری اور بڑی مشکل سے اپنے بچوں کی پرورش کی حالیہ بارشوں سے بیوہ خاتون کارہائشی مکان بھی تباہ ہوگیا متاثرہ خاتون نے ڈی سی ایبٹ آباد صوبائی وزیر خوراک چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی علی خان جدون سے مالی امداد کی اپیل کردی متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمے قدرتی آفت سے میرے ہونے والے نقصان کا جائزہ لے کر میری مالی مدد کریں تاکہ میں اپنے متاثرہ مکان کو دوبارہ تعمیر کرکے اپنا اور معزور بیٹے کا سرچھپانے کا بندوبست کر سکوں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!