مجرموں کیلئے بری خبر:ایبٹ آباد اور حویلیاں میں چہروں کی شناخت کرنیوالے جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیمرے نصب۔

2561 سی سی ٹی وی کیمرے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور چہروں کی شناخت کے نظام سے منسلک مانیٹر نگ شروع۔
جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ وقت کی اہم ضرورت ہے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان۔
پشاور(وائس آف ہزارہ)محکمہ پولیس خیبر پختونخوا میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ یقینی بنانے کیلئے اب تک صوبے کے 12 اضلاع میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز قائم کر دیئے گئے اس نظام سے 2561 سی سی ٹی وی کیمرے منسلک کر کے آرٹیفشل انٹیلی جنس اور چہروں کی شناخت کے ذریعے ملزموں کی گرفتاری کو سہل بنایا جا رہا ہے کئی بازاروں میں مصروف ترین چورا ہوں سمیت 807 اہم پوائنٹس کو ان کیمروں کی مدد سے مانیٹر کیا جا رہا ہے اب تک 239 ملزموں اور اشتہاریوں کی نشاندہی کر کے گرفتاری بھی عمل میں لائی چکی ہے واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان صوبے میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اس پروگرام کے تحت اب تک صوبے کے 12 اضلاع میں جدید سہولیات سے آراستہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز قائم کر کے ان کی افادیت کے پیش نظر ان کے افتتاح کیلئے صوبے کے دور دراز اضلاع میں آئی جی پی بذات خود گئے اور ان کی ضرورت، افادیت اور تنصیب کے بارے میں تمام اضلاع میں میڈیا کو بھی بریف کیا پشاور کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں 200 سے زائد جدید کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں اور ان کے ذریعے پشاورسٹی، کینٹ اور فقیر آباد کے تقریباً 260 مصروف پوائنٹس کی نگرانی کی جارہی ہے مردان کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو 134 ہائی ریزولیشن کوالٹی کے کیمروں سے لیس کر دیا گیا ہے اور ان کی مدد سے 144 مربع کلومیٹر کو مانیٹر کیا جارہا ہے اور بازار اور شاہراہوں سمیت 35 اہم پوائنٹس کی نگرانی کی جارہی ہے جنوبی اضلاع میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی ضرورت بہت شدت سے محسوس کی جارہی تھی اس مقصد کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں 304 جدیدی سی ٹی وی کیمرے لگا دیئے گئے ہیں اور ڈیرہ سٹی سمیت شہر سے باہر باؤنڈری کے اہم مقامات سے 72 مصروف پوائنٹس کو کور کرتا ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں اب تک ان کیمروں کی مدد سے 22 ملزمان کی نشاندہی ہو کر قانون کی گرفت میں لائے گئے ہیں ضلع بنوں میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں 200 سے زائد کیمرے نصب کر کے سٹی ایریا اور بنوں کی باؤنڈری وال سمیت 50 سے زائد مصروف ترین پوائنٹس کو ر کر دیئے گئے ہیں۔ بنوں میں ان کیمروں کی مدد سے 7 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں مانسہرہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں 203 کیمرے نصب کر کے 202 اہم شاہراہ اور گلیات کو محفوظ بنادیا گیا ہے۔ صوابی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں 238 کیمرے نصب کر کے تقریباً تمام بازاروں اور مین سڑکوں کو کور کیا گیا ہے۔ ہری پور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں 210 کیمرے نصب کر کے 13 مصروف ترین پوائنٹ سمیت تقریباً پورے ہری پور کو مانیٹر کیا جا رہا ہے ایبٹ آباد کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے 200 کیمرے ایبٹ آباد سٹی اور حویلیاں سمیت اہم ترین 60 پوائنٹس کو مانیٹر کرتے ہیں لوئر دیر کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں 203 کیمرے منسلک کر دیئے گئے ہیں جو سٹی ایریا سمیت 42 پوائنٹس کی نگرانی کرتے ہیں نوشہرہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں 400 کیمرے ہیں جو مین جی ٹی روڈ سمیت 150 پوائنٹس کو مانیٹر کرتے ہیں جس کے ذریعے اب تک 10 ملزمان/ مجرمان کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔ ہنگو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں 62 کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں جو سٹی ایریا سمیت 40 پوائنٹس ان کیمروں کی آنکھ میں ہیں۔ کوہاٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے 197 کیمرے منسلک ہیں جو سٹی اور کینٹ ایریا سمیت28 پوائنٹس کو کور کر رہے ہیں صوبے کے باقی ماندہ اضلاع میں بھی جدید سہولیات سے آراستہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز پر کام تیزی سے آگیبڑھ رہا ہے اور بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچ کر قیام امن کے قیام میں معاون ہوں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!