کورونا وائرس: ایبٹ آباد کے آٹھ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کرونا وائرس نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا محمکہ صحت کی سفارشات پر کرونا کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے آٹھ مقامات پر سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ کر دیا گیا،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ حکومتی کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث شہر بھر میں کرونا وائرس میں ایک بار پھر سر اُٹھا لیا وائرس کے بڑھتے ہونے کیسز کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ صحت کی سفارشات پر شہر کے آٹھ مقامات پاکستان سٹی پبلک سکول حویلیاں،گاوں چمبہ حویلیاں ایبٹ آباد،کہیال قاضیاں رچھبین ایبٹ آباد،کھولا کہیال،سٹریٹ 11 ہاوس نمبر 41 جناح آباد ایبٹ آباد،گاوں بانڈہ حافظ جی ڈاکخانہ بانڈہ سید خان،لمبا میرا روڈ جامع مسجد جنھگی قاضیاں میں سمارٹ لاک ڈاون لگا کر بند کر دیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کا کہنا تھا کہ شہری کرونا ایس اوپیز پر مکمل عمل دآمد کریں تاکہ اس بیماری سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!