ایوب تدریسی ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ اورلیبارٹری کی اہم مشینیں ناکارہ بنا دی گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایوب تدریسی ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ اورلیبارٹری کی اہم مشینیں ناکارہ بنا دی گئیں۔ ریڈیالوجی کے انچارج کے نجی کلینک پر یہی مشینیں کبھی خراب جبکہ ہسپتال کی مشینیں کبھی ٹھیک نہیں ہوتیں۔غریب لوگ باہر سے مہنگے ٹیسٹ کروانے پر مجبور۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کیلئے آنیوالے لوگوں نے وائس آف ہزارہ ڈاٹ کام کو بتایاکہ ہسپتال میں کروڑوں روپے کی قیمتی مشینیں غریب لوگوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی لئے دی گئیں۔ لیکن ہسپتال میں موجود کرپٹ مافیا نے بھی مذکورہ مشینیں ہسپتال کے باہر پرائیویٹ سیکٹر میں لگا رکھی ہیں۔ اس ضمن میں معلوا م ہوا ہے کہ ایوب تدریسی ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ایکسرے پروسیر تمام کے تمام خراب ہیں۔ انویسٹی گیشن ایکسرے مشین اورالٹراساؤنڈ کی تمام مشینیں خراب ہیں۔ اس کے علاوہ سی ٹی سکین مشین عرصہ دراز سے خراب ہے۔

ایوب تدریسی ہسپتال کے ذمہ داروں کے نجی کلینک میں تمام مشینیں ٹھیک چل رہی ہیں۔ ان کے نجی کلینک کی مشین کبھی خراب نہیں ہوتی جبکہ ہسپتال کی مشین کبھی ٹھیک نہیں ہوتی۔ دوسری جانب لیبارٹری کی بھی اکثریتی مشینیں خراب پڑی ہوئی ہیں۔ جن میں ہزاروں روپے مالیت کے ٹیسٹ کرنے والی مشینیں بھی صرف اس وجہ سے ملی بھگت سے خراب کی گئی ہیں کہ باہر چلنے والی تمام مشینیں ہسپتال کے ڈاکٹروں اور اہلکاروں کی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہسپتال کے تمام ٹیسٹ نجی لیبارٹریوں میں بھیجنے پر پابندی عائد کی جائے۔ اور ہسپتال کی تمام مشینیں فوری طور پر مرمت کی جائیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!