شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے: فوادعلی جدون۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پاکستان پیپلزپارٹی ہزارہ ریجن کے سیکرٹری اطلاعات فواد علی جدون نے کہاہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کے لیئے لازوال قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک سے جاگیردارانہ نظام کو ختم کرکے کے ملک پاکستان کو 71 کا متفقہ آئین دیا ملک پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے لیئے اس کی بنیاد رکھی۔سب سے اھم اور تاریخی کارنامہ قادیانیوں کو اپنے قلم سے کافر قرار دے کر تاریخ رقم کردی یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ اپنے موت کے پروانے پر دستخط کررہے ہیں۔شہید بھٹو جیسے دلیر عوامی عوامی ایسی تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

فوادعلی جدون کا مزید کہنا تھا کہ ھم گھر گھر شہید بھٹو کے پیغام کو پہنچانے کے لیئے برسر پیکار ہیں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ھم آج پھر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ھم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پارٹی کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔اس خاندان کی پاکستان کیلے لازوال قربانیوں کی ایک داستاں ہے۔ہزارہ ڈویژن کی عوام قائد عوام ذولفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انھوں عام آدمی پارٹی کارکنوں کی سیاسی تربیت و شعور دیا۔آپ ایک عالمی سطح کی سیاسی بصیرت کے حامل تھے۔ ذولفقار علی بھٹو شہید نے ملک پاکستان کو عالمی سطح پر نمایا مقام دلوایا۔عوامی جمہوری سیاست اور عوام دوست و وطن پرست انقلابی نظریات کے فروغ کے لیے بھٹوز کی خدمات کا آج مخالفین بھی بَرملا اعتراف کررہے ہیں۔ان کی سیاست ہمیشہ زندہ رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!