پابندی کے باوجود ایبٹ آباد کے سرکاری گرلز سکولوں کی ٹیچرز بدستور سکولوں میں موجود۔

ایبٹ آباد: پابندی کے باوجود ایبٹ آباد کے سرکاری سکولوں کی ٹیچرز بدستور سکولوں میں موجود۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ وفاقی اورحکومت خیبرپختونخواہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کررکھاہے۔ تاہم محکمہ تعلیم زنانہ کے احکامات کی روشنی میں ایبٹ آباد کے تمام سرکاری گرلز سکولوں میں ٹیچرز کی حاضری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ان احکامات کی روشنی میں ایبٹ آباد کی تمام سرکاری گرلز سکولوں کی ٹیچرز صبح آٹھ بجے تا دن دوبجے تک سکولوں میں موجود رہتی ہیں۔

محکمہ تعلیم زنانہ کی جانب سے ٹیچرز کیلئے نہ تو ماسک فراہم کئے گئے ہیں اور نہ ہی سکولوں میں سینی ٹائزر وغیرہ فراہم کئے گئے ہیں۔ تمام ٹیچرز سارا دن سکولوں میں بیٹھی رہتی ہیں۔ مختلف علاقوں سے آنیوالی ٹیچرز جب سکولوں میں بیٹھی رہتی ہیں تو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ کیونکہ ایبٹ آباد میں یومیہ دو سے تین افراد کورونا وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ اور پانچ سو سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ تعلیم زنانہ ایبٹ آباد وفاقی اور صوبائی حکومت کے احکامات کی دھجیاں بکھیرنے کی بجائے حکومتی احکامات اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ بصورت دیگر کسی بھی ٹیچر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں اس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کے افسران پر عائد ہوگی۔ کیونکہ ٹیچرز کو سکول جانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا پڑتاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!