صدیق شاپنگ سنٹرمیں آتشزدگی۔ ڈیڑھ لاکھ کے نقصان کے بعد آگ پر قابوپالیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ میرپور کی حدود صدیق شاپنگ مال میں اسٹیٹ لائف انشورنس کے دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی۔ اطلاح ملتے ہی ریسکیو 1122 کی بروقت رسپانس
20 منٹ میں آگ پر قابو پا لیا گیا،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ میرپور کی حدود منڈیاں صدیق پلازہ میں اسٹیٹ لائف انشورنس کے دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانگ آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے دفتر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائیٹر موقع پر پہنچ گئے۔اور آگ پر قابو پاتے ہوئے آگ کو ایک دفتر تک ہی محدود رکھا۔

آگ کو پلازے کے دیگر حصے میں پھیلنے سے روکا اور پلازے میں موجود دیگر دفاتر اور دکانوں کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔زرائع کے مطابق اسٹیٹ لائف انشورنس کے دفتر کی ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت سے زائد کی اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!