پی ٹی آئی حکومت نے بورڈ بنا کر عوام کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا:گورنرخیبرپختونخواہ حاجی غلام علی۔

نو مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف سوچ سامنے آئی ہے۔جناح ہاؤس کو آگ لگائی گئی۔اس سب کے پیچھے وہ دس سال سوچ کو پروان چڑھاتے رہے ہیں۔

ایبٹ آباد پریس کی تزئین وآرائش بہترین قائدانہ سوچ کی عکاس ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور ان کی کابینہ ایبٹ آباد پریس کلب کی ضروریات کو پوری کرے گی۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مشکل معاشی حالات سے گزر رہی ہے۔وفاقی بجٹ میں عالمی مالیاتی ادارہ کے بغیر پی ڈی ایم کی اتحادی جماعت عوام کو ریلیف دے گی۔حکومت نے آٹا اور ڈالڈا کی قیمت میں بجٹ سے پہلے ریلیف دیا ہے،ترقی کی ہر اینٹ میں سب نے اپنا حصہ ڈالنا ہے۔وفاقی اور صوبائی حکومت قوم اور ملک کی مشکل حل کرنے میں مصروف عمل ہے۔سابق حکومت نے صحت کے نظام کا بیڑہ غرق کیا آج ان کا ہر فعل پکار پکار کر کہہ رہا ہے انکوائری کرو۔انہوں نے لوگوں کو گھروں میں بیٹھ کر گالیاں دینے کے لئے بھرتی کیا۔الیکشن کے لئے بال گورنر کے کورٹ سے نکل چکی ہے سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کو ایک ہی روز کروانے کا کہا ہے اور سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنے پر زور دیا ہے۔جو خوش آئند ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت نے بورڈ بنا کر عوام کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا۔حکومتی ادارے کسی سے زیادتی نہ کریں لیکن رعایت بھی نہ کریں۔نو مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف سوچ سامنے آئی ہے۔جناح ہاؤس کو آگ لگائی گئی۔اس سب کے پیچھے وہ دس سال سوچ کو پروان چڑھاتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج،رینجر،اور پولیس والوں کی وجہ سے قوم چین میں رہتی ہے۔نو مئی کے بعد قوم نے ثابت کیا وہ پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ساتھ ہے جو آئین کو تحفظ دے رہی ہے۔گورنر حاجی غلام علی خان کا کہنا تھا۔ ملک کے لئے ہم سب ایک ہیں یہ ملک قائم ودائم رہنے کے لئے بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا حکومت کی بات کو عوام تک پہنچانے کا زریعہ ہے اس شعبہ کو کبھی مشکلات میں نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد پریس کی تزئین وآرائش بہترین قائدانہ سوچ کی عکاس ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور ان کی کابینہ ایبٹ آباد پریس کلب کی ضروریات کو پوری کرے گی۔

قبل ازیں صدر ایبٹ آباد پریس کلب راجہ محمد ہارون جنرل سیکرٹری راجہ منیر خان صدر اے یو جے ثاقب خان،جنرل سیکرٹری عاطف قیوم نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایبٹ آباد کے صحافیوں کے ساتھ ہر صوبائی اور وفاقی حکومت نے تعاون کیا ہے۔گورنر خیبر پختونخوا ہزارہ ریجن کا مرکزی کلب ہے واحد کلب ہے جس میں صوبہ بھر میں ایک کروڑ سیززائد فنڈ کا شفاف انداز میں استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد پریس کلب کو جرگہ ہال کا خطاب دیا گیا ہے۔انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب کے مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا اور تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایبٹ آباد پریس کلب کے 30 سے زیادہ صحافیوں کو قرعہ اندازی کے ذریعہ عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے اور اتنے ہی صحافیوں کی لائف انشورنس کی گئی جس کی سالانہ اقساط پریس کلب کے فنڈ سے ادا کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!