ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی نے مسلم لیگ(ن) ضلع ایبٹ آباد کے عہدیداروں کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد: پاکستان مسلم لیگ ن ضلع کی ضلعی وتحصیل کی آرگنائزر کمیٹیوں کے عہداران کا علان کر دیا گیا سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک مہابت عوان ضلعی صدر اور ذوالفقار جاوید عباسی جنرل سیکرٹری نامزد ہو گئے ہیں۔اجلاس گزشتہ روز سابق ڈپٹی سپیکر و ایم این اے و ن لیگ صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں سابق ایم پی اے عنایت اللہ خان جدون چیف آرگنائزر ملک مہابت اعوان سابق امیدوار حلقہ پی کے 38 ملک ارشد اعوان ضلعی ودیگر سمیت پارٹی کی 31 رکنی آرگنائزر کمیٹی نے اہم فیصلے کئے۔

مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کیلئے صدر ملک مہابت اعوان و جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی، سابق ممبر ضلع کونسل شوکت ہارون خان صدر تحصیل ایبٹ آباد، سابق ممبر ڈسڑکٹ کونسل حاجی فرید خان صدر تحصیل حویلیاں، افتخار احمد عباسی صدر تحصیل لورا جبکہ تحصیل تناول کے صدر کا فیصلہ نو منتخب صدر ملک مہابت اعوان اور ارشد اعوان کرینگے۔

سٹی ایبٹ آباد حویلیاں نواں شہر کینٹ ایبٹ آباد حویلیاں کا فیصلھ نو منتخب ضلعی قیادت کرینگے ضلعی آرگنائزر سیکرٹری سہیل انجم نے نو منتخب عہدیداروں کا نوٹیفکیشن بزریعہ پریس جاری کر دیا ضلعی آرگنائزر کمیٹی کی معاونت جاری رھے گی اور نو منتخب ضلع تحصیل مسلم لیگ ن قیادت کو ھدایت جاری کی گئی کہ وہ اپنی اپنی کابینہ مجلس عاملہ ضلعی کونسل ایک ماہ میں مکمل کی جائے۔ صوبائی قیادت سے گزارش ہے کہ ضلعی صدر و جنرل سیکرٹری کا تحریری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!