سندھ سے تعلق رکھنے والی صائمہ کو موت بالاکوٹ لے آئی۔دریائے کنہار میں ڈوب کر جاں بحق۔

بالاکوٹ (وائس آف ہزارہ) سندھ سے تعلق رکھنے والی صائمہ کو موت بالاکوٹ لے آئی۔دریائے کنہار میں ڈوب کر جاں بحق۔ لاش کی تلاش جاری۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ سندھ سے تعلق رکھنے والی صائمہ کو موت مالکنڈی، بالاکوٹ لے آئی۔ جہاں دریائے کنہار کے کنارے سیروتفریح کے دوران صائمہ کا پاؤں پھسل گیا اور وہ تیزرفتار موجوں میں گرگئی۔ اور چند سیکنڈ میں دریا کی تیز موجوں نے اسے غائب کردیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور مقامی لوگوں نے صائمہ کی تلاش شروع کردی۔ لیکن صائمہ کی لاش نہ مل سکی۔

مقامی ذرائع کے مطابق خاتون فیملی کے ہمراہ سیر کیلئے کاغان آئی تھی۔نعش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن موسم خرابی کے باعث تعطل کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!