سابق تحصیل ناظم اسحاق ذکریا کی کوٹھیالہ میں زبردست انٹری نے مخالفین کو ”پھسوڑی“ ڈال دی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ) امیدوار تحصیل چیئرمین لوئر تناول اسحاق ذکریا نے یونین کونسل کوٹھیالہ میں دبنگ انٹری کر کے مخالفین پر سکتہ طاری کر دیا کوٹھیالہ سے یوتھ اور معززین نے بھرپور حمایت اور ووٹ سپورٹ کا اعلان کردیا گزشتہ روز امیدوار لوہر تحصیل چیئرمین اسحاق ذکریا نے اپنی الیکشن کمپین کا باقاعدہ آغاز یونین کونسل کوٹھیالہ سے کر دیا گولڑہ کوٹھیالہ میں پونا اور دیگر علاقوں کے نوجوانوں ساتھ کارنر میٹنگ کے بعد کوٹھیالہ کی ٹریڈ سے ملاقات تفصیلات کے مطابق تحصیل لوہر تناول چیئرمین کے امیدوار اسحاق ذکریا نے اپنی الیکشن کمپین کا باقاعدہ آغاز کر دیا یونین کونسل کوٹھیالہ میں دبنگ انٹری یوتھ اور معززین علاقہ کی طرف سے خیرمقدم اور مکمل ووٹ سپورٹ کا اعلان مخالفین میں صف ماتم بچھ گئی اس موقع پر معززین علاقہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ذکریا تناول کا فخر ہے اور اس نوجوان نے کم عمر میں ایبٹ آباد تحصیل کو جس طریقے سے چلایا اور ترقیاتی کام کیے وہ قابل تعریف ہیں اب لوہر تناول تحصیل کو بھی اس کی ضرورت ہے تاکہ تناول بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ورنہ تناول کے ساتھ تو ہر بار سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے ہماری ووٹ اور سپورٹ اسحاق ذکریا کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!