ملک فریدنے آرام باغ میں ایک لاکھ گیلن پانی کے ٹینک پر باتھ روم اور گٹر بنانے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)یونین کونسل کیہال اربن آرام باغ میں ایک لاکھ گیلن پانی کے ٹینک پر باتھ روم اور گٹر بنانے پر عوام مشتعل کیہال اربن کی سماجی شخصیت ملک فرید محمد بھی موقع پر پہنچ گئے ٹھیکیدار سے کام رکوا کر محکمہ سے فی الفور انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔جمعہ کے روز آرام باغ میں پینے کے پانی کے ایک لاکھ گیلن زخیرہ ٹینک پر لٹرین گٹر بنانے کی اطلاع پر عوام مشتعل ہوکر موقع پر پہنچ گئے۔پانی کے ٹینک کے عقب میں گٹر کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر سماجی شخصیت ملک فرید محمد فوری موقع پر پہنچ گئے۔اس موقع پر جنرل کونسلر کے امیدوار سردار ظہیر،فرید ستی سمیت علاقہ کے دیگر عوام بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔سماجی شخصیت ملک فرید محمد نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے لیٹرین گٹر کی تعمیر کے کام کو فوری رکوا دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک فرید محمد کا کہناتھا اس لٹرین اور گٹر کا ڈیزائن کرنے والے کیسے انجئیرز ہیں جنہیں یہ احساس نہیں اس پانی سے ہزاروں افراد پینے کا پانی استعمال کرتے ہیں پینے کے پانی میں غلاظت شامل ہونے اور اس سے بیماریاں پھیلنے سے کون زمہ دار ہوگا۔انہوں نے سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی چیئرمین واسا سرفراز خان جدون کو مخاطب کرتے ہوئے کوتاہی کے زمہ داروں کے خلاف انکوائری کا بھی مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اگر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو عوام کے سڑک بند کرنے اور احتجاج پر مجبور ہوں گے۔یہ معاملہ کسی پارٹی یا سیاست کا نہیں انسانی زندگیوں کا ہے اس طرح کا کوئی عمل قابل قبول نہ ہوگا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!