نہ کوئی ملازمت۔ نہ کوئی کاروبار۔نہ کوئی ذریعہ آمدن۔ شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ۔ہم جنس پرستی۔جان لیوانشے آئس کی فروخت۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)نہ کوئی ملازمت۔ نہ کوئی کاروبار۔نہ کوئی ذریعہ آمدن۔ شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ۔پوش علاقے میں رہائش پذیرچند نوجوان جان لیوا نشہ آئس کی فروخت میں مصروف۔ پولیس اور حساس اداروں کی مکمل خاموشی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد کے پوش علاقے میں رہائش پذیر نوجوانوں کے کئی گروہ منشیات کی فروخت میں ملوث ہیں۔ یہ نوجوان نہ تو کوئی ملازمت کرتے ہیں، نہ ان کا کوئی کاروبار ہے اور نہ ہی ان کے پاس کوئی ذریعہ آمدن ہے۔ یہ نوجوان قیمتی گاڑیاں اورانتہائی مہنگے موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان نوجوانوں کے کپڑے انتہائی مہنگے اورمختلف برانڈز کے ہوتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مختلف قسم کے نوجوانوں کا یہ گروہ جان لیوا نشہ آئس کی فروخت میں ملوث ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ گروہ ہم جنس پرستی میں بھی ملوث ہے اورمختلف بچوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کیاجاتا اور ساتھ میں آئس کے نشہ پرلگادیتے ہیں۔ اکثریتی سکولوں کے بچے ہم جنس پرستی کی دلدل میں پھنس جاتے ہیں اورپھر ہم جنس پرستی کیساتھ ساتھ جان لیوانشے کے بھی عادی بن جاتے ہیں۔ یہ گروہ ان بچوں کے ذریعے مزید بچوں کی زندگیاں برباد کرنے میں مصروف ہے۔ذرائع کے مطابق اس گروہ میں شامل افراد ایک دوسرے کی موبائل فون کی سم استعمال کرتے ہیں۔ کوئی بھی رکن اپنے نام کی سم استعمال نہیں کرتا۔بلکہ دوسرے رکن کے نام کی سم استعمال کرتا ہے۔ تاکہ کسی بھی قسم کی کارروائی کی صورت میں انہیں ٹریس نہ کیا جا سکے۔پولیس اور حساس ادارے اس گروہ کیخلاف سخت اورمؤثرکارروائی کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!