ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس ایند ٹیکنالوجی کاکانوکیشن: پچپن طلباء کو گولڈمیڈل جبکہ پانچ سو طلباء کو ڈگریاں مل گئیں۔

حویلیاں (وائس آف ہزارہ) میں دوسرے کانوکیشن 26-2-2022 کو منعقد ہوئی جس میں 55طلبہ ء و طالبات میں نمایاں کارکردگی پر گولڈ میڈلز اور 500 سے زاہدطلبہء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم۔ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس ایند ٹیکنالوجی میں دوسرے کانوکیشن کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم کامران خان بنگش تھے اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم کامران خان بنگش،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان،ڈین ہیلتھ اینڈ بائیومیڈکل سائنسسز پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمان،رجسٹرار افتخار حسین، کنٹرولر امتحانات عبدلالعلیم اعوان، شعبہ مطا لحہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمدرضوان،چیرمین شعبہ فیزکس ڈاکٹر بن امین کی جانب سے ایبٹ آباد یونیورسٹی کے فارغ التحصیل مختلف شعبہ جات کے 55 طلبہ ء و طالبات میں نمایاں کارکردگی پر گولڈ میڈلز اور 500 سے زاہدطلبہء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئی اس موقع پر رجسٹرار افتخار حسین نے تمام طلباء کو کامیابی پر مبارک باد دی اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں آپ مستقبل میں اپنی خدمات سے اس ادارے،ملک و قوم کا نام اپنی محنت سے روشن کریں گے اور اس موقع پر آپ کی کامیابی میں آپ کے والدین اور اساتذہ کا کردار اہم ہے وہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں اورآپ جہاں بھی جائیں گے اس ادارے کے نمائندے کی حثیت سے جب ترقی کی منازل طہ کریں گے تو ایبٹ آباد یونیورسٹی کا نام دنیا میں روشن ہو گا اور ہم آپ کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہیں ہم وائس چانسلر صاحب کے بھی مشکور ہیں جن کے تعاون کی بدولت طلباء کے علم میں اضافہ کے لیے سیمنار اور کانفرنسس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ طلباء کو بہترین تعلیمی سہولیات کے لیے تمام تر وسائل برو ئے کار لا رہے ہیں اور اس موقع پر ہم تمام یونیورسٹی انتظامیہ مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم کامران خان بنگش کے بھی مشکور ہیں جو اس قیمتی موقع پر طلباء کی حوصلہ اضائی کے لیے آئے اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان کے ہمراہ طلباء میں گولڈ میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں

تقریب سے خطاب میں وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کا کہنا تھا کہ میں آج اس خوشی کے موقع پر تمام گولڈ میلڈ اور ڈگری ہولڈر طلبہء و طالبات کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ان کے ساتھ ساتھ اس خوشی اور کامیابی کے حق دار ان کے والدین اور اساتذہ بھی ہیں طلباء کی کامیابی ایبٹ آباد یونیورسٹی کی کامیابی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے یہی طلباء جب کل کسی اہم عہدے پر فائز ہو نگے تو اس ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے اور ہم نے ہمیشہ ان کے بہترین علم کے لیے سیمنار و کانفرنسس کے ساتھ ساتھ رسرچ کو فروغ دیا اور حال ہی میں ایبٹ آباد یونیورسٹی نے دیگر یونیورسٹیوں کے علاوہ ترکی کی چار یونیورسٹیوں کے ساتھ ایم او یو سائن کئے اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اس ادارے کی ترقی اور طلباء کے روشن مستقبل کے لیے اقدمات اٹھائے جائیں گے اس موقع کانوکیشن کی تمام کمیٹیوں کے سربراہان اور ڈین ہیلتھ اینڈ بائیومیڈکل سائنسس پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمان،رجسٹرار افتخار حسین، کنٹرولر امتحانات عبدلالعلیم اعوان،ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن اجمل خان،اسسٹنٹ ڈایئر یکٹر ایڈمنسٹریشن عدیل خان اور ان کی پوری ٹیم، شعبہ ایچ آر کی انتظامیہ ڈاکٹر سرفراز احمد اور ڈاکٹر حسن جہانگیری اور سٹوڈنٹس افئیرز سے قاضی خرم شہزاد اور ان کی ٹیم اور تمام اساتذہ اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہو ں جنہوں نے اس کانوکیشن کو کامیاب بنانے میں قلیدی کردار ادا کیا اور ہم تمام الیکٹرانکس اور پرنٹ میڈیا کے بھی مشکو ر ہیں جو ہماری دعوت پر تشریف لائے اور میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم کامران خان بنگش کا بھی مشکور ہوں جو ہماری دوسرے بڑی کانوکیشن میں آئے جس سے طلباء کی حوصلہ افضائی ہوئی تقریب کے اختتام پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم کامران خان بنگش نے فارغ التحصیل مختلف شعبہ جات کے 55 طلبہ ء و طالبات کو نمایاں کارکردگی پر گولڈ میڈلز اور 500 سے زاہدطلبہء و طالبات کو ڈگریاں حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ میں اس بہترین کانوکیشن پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان،ڈین ہیلتھ اینڈ بائیومیڈکل سائنسس پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمان،رجسٹرار افتخار حسین، کنٹرولر امتحانات عبدلالعلیم اعوان، شعبہ مطا لحہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمدرضوان،چیرمین شعبہ فیزکس ڈاکٹر بن امین،ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن اجمل خان اور تمام یونیورسٹی انتظامیہ کو کراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اور مجھے امید ہے کی اسی طرح ایبٹ آباد یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کی سربراہی میں مزید ترقی کرے گی اور جس طرح آئے روز سیمنار و کانفرنسسز کا انعقاد اور ریسرچ کا فروغ مل رہا ہے اور ایبٹ آباد یونیورسٹی مقامی یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ ایم او یو سائن کر رہی ہے یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور تمام یونیورسٹیو ں کے لیے مشغل راہ ہے اور حکومت خیبر پختون خواہ نے اس یونیورسٹی کی بنیاد رکھی اور مستقبل میں بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے تعاون سے اس ادارے کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کیا جائے گا اور طلباء کے لیے بہترین سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے جس سے ملک پاکستان مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!