پاک فوج صوبے کے سرکاری سکولوں کا سروے کریگی۔

سکولوں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا جائیگا ڈی ای اوز کو تعاون کی ہدایت۔سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں گرم، سکول پاک فوج کو حوالے کرنے کی پوسٹیں۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ سمیت صوبے بھر اور ضم قبائلی اضلاع کے سرکاری سکولوں میں دستیاب سہولیات کے جائزے کیلئے سروے شروع کر دیا گیا ہے سروے پاک فوج کریگی جس کیلئے تمام ڈی ای اوز کو ہدایات پر مبنی مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ادھر گزشتہ روز ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے مراسلے کولیکر سوشل میڈیا میں دن بھر افواہیں گرم رہیں، جس میں کہا گیا کہ سرکاری سکول پاک فوج کے حوالے کر دیے گئے ہیں تاہم بعد ازاں محکمہ تعلیم نے وضاحت جاری کر دی واضح رہے کہ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی ہر سال ماہ نومبر و دسمبر میں سالانہ سکول سینسز کے نام سے سروے کراتی ہے، ادھر ایجو کیشن مانیٹرنگ اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ ہر سال صوبہ بھر میں سرکاری سکولوں کے سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے پاک فوج کے زریعے سروے کرایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!