وائس آف ہزارہ کی خبرایکشن۔ ڈرائیوروں کو لوٹنے والا قاری نوسربازگروپ کاسرغنہ گرفتار۔

ایبٹ آباد: وائس آف ہزارہ کی خبرایکشن۔ ڈرائیوروں کو لوٹنے والا قاری نوسربازگروپ کاسرغنہ گرفتار۔اس ضمن میں ایبٹ آباد کے متعدد سوزوکی ڈرائیوروں نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ بظاہر مذہبی دکھنے والا ایک شخص ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں سے سوزوکی کیری گاڑی مانسہرہ، حویلیاں کیلئے بک کرکے لے جاتاہے اور کسی مسجد کے باہر گاڑی رکواکر مسجد کے اندر چلا جاتاہے۔ تھوڑی دیر بعد یہ شخص واپس آکر گاڑی کے ڈرائیور سے کہتاہے کہ میں امام مسجد کا بھائی ہوں۔ ہم نے مسجد کی ویڈیو اور تصویر بنانی ہیں۔ اپنا موبائل فون دیں۔ جس کے بعد یہ شخص موبائل فون لیکر مسجد میں جاتاہے اور وہاں سے غائب ہو جاتاہے۔ یہ شخص روزانہ کئی وارداتیں اس طریقے سے کرتاہے۔ چند وارداتوں میں یہ شخص غریب سوزوکی ڈرائیوروں سے نقدی اورموبائل فون لیکر رفوہ چکر ہوجاتاہے۔ مذکورہ شخص کی ایک تصویر اورخبر تین ہفتے قبل وائس آف ہزارہ پر شائع کی گئی۔

سپیشل برانچ کے اہلکاروں کی نشاندہی پر مذکورہ شخص کو حویلیاں سے پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔ اس شخص کی شناخت عمیر حبیب عرف قاری نوسرباز کے نام سے ہوئی ہے۔ دوران تفتیش عمیرحبیب سے پولیس نے نوسربازی کے ذریعے لئے جانیوالے کئی موبائل فون برآمد کرلئے ہیں۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!