روسی خام تیل کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری سامنے آ گئی۔

طور خم(وائس آف ہزارہ) روس سے خام تیل کی پاکستان درآمد کے بعد پاک افغان بارڈر طورخم کے راستے روس سے ایل پی جی کے 15 ٹینکرز پاکستان پہنچ گئے تیل کے بعد ابتدائی مرحلے میں روس سے تقریباً ایک لاکھ 10 ہزارٹن مائع پٹرولیم گیس در آمد کی ٹینکرز طور خم امپورٹ ٹرمینل میں کسٹم کلیئرنس و دیگر ضروری قانونی کاروائی کیلئے کھڑے ہیں۔ گیس در آمد کرنے والے امپورٹر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گیس سلنڈر بھرنے والے یونٹس کا انتظامات کر رہے ہیں جس کے بعد گیس ان یونٹس کے حوالے کیا جائے گا۔ روس سے گیس ازبکستان کے شہر حیرا تان تک ریل کے ذریعے پہنچائی جاتی ہے جس کو بعد میں ایران اور افغانستان سپلائی کیا جاتا ہے تاہم اب اس لسٹ میں پاکستان بھی شامل ہو گیا۔ تاجروں کے مطابق روس سے گیس کی پہلے کھیپ پہنچنے کو بہت بڑی پیشرفت سمجھتے ہیں۔ سپلائی شروع ہونے سے کاروبار میں اضافہ ہوگا جس سے لوگوں کو روزگار اور شہریوں کو سہولت مہیا ہوگی۔ اگر روس سے گیس تجارت کا یہ سلسلہ جاری رہا تو اگلے چند ہفتوں میں ایل پی جی کے نئے نرخوں کا تعین ہوگا اور قیمتوں میں ضروری کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!