سردیاں شروع ہونے سے قبل عوام کیلئے بڑا ٹیکا تیار کر لیا گیا۔

گھر یلو 129 کمرشل 136 برآمدی شعبہ کیلئے 71 فیصد بڑھانے کی کاروائی
سی این جی میں 144 فیصد اضافہ کی توقع تنور فرٹیلائزر کے لئے قیمتیں برقرار
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں رواں ماہ سے ہی 100 فیصد سے زائد اضافے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے غیر محفوظ گھر یلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 129 فیصد کمرشل 136 فیصد، برآمدی شعبے کے لئے 71 فیصد، نان ایکسپورٹ انڈسٹری کے لئے 117 فیصد اور سی این جی کی قیمتوں میں 144 فیصد اضافے کیلیے کاغذی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے، پیٹرولیم ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے گھریلو صارفین سمیت روٹی و تندور کا کاروبار کرنے والے صارفین اور اینگرو فرٹیلائزر پلانٹ فیڈ گیس کے لیے گیس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی تاہم محفوظ صارفین کے لیے فکسڈ ریٹ 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے، 600 ایم ایم بی ٹی یو تک استعمال کرنے والے غیر محفوظ گھر یلو صارفین کے لیے 460 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے اور 3100 ایم ایم بی ٹی یو تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فکسڈ ریٹ 460 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کر دیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق 57 فیصد گھر یلو صارفین کے لئے گیس ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا تا ہم اس زمرے کے لئے فکسڈ ماہانہ چارج 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کرنے کی تجویز ہے اور غیر محفوظ گھر یلو صارفین کے لئے ٹیرف میں ابتدائی سلیب میں معمولی اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!