ایبٹ آباد ایکسائز کی ہزارہ موٹروے پرکارروائی:دوسمگلروں سے اڑھائی کلوچرس برآمد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ ایکسائر اینڈ اینٹی نارکارٹکس کے ایس ایچ او کی ناکہ بندی کے دوران حویلیاں انٹرچینج پر کامیاب کاروائی منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز معمول کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ اینٹی نارکارٹکس کے ایس ایچ او عبدالحمید خان نفری کے ہمراہ حویلیاں انٹر چینج کے قریب ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اچانک دوران تلاشی علی نواز نامی شخص کی تلاشی لی تو دورانِ تلاشی علی نواز کے قبضے سے 600 گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار لیا۔

ایک اور کاروائی کے دوران ایس ایچ او عبدلحمید خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او توقیر شاہ نے نفری کے ہمراہ مانگل انٹر چینج پر ناکہ بندی کر رکھی تھی اسی دوران پشاور کی جانب سے آنے والی ٹیوئٹا ہائی ایس نمبریRis18928 کو روک کر تلاشی لی گئی تو دورانِ تلاشی ملزم محمد ولی ولد لعل سید نامی نوجوان کے پاس پکڑے سفید رنگ کے شاپر سے 2110 گرام چرس برآمد کر کے ملزم محمد ولی ولد لعل سید کو گرفتار کر لیا ایکسائز پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 9DCNSA کے تحت مقدمات درج کر کے دونوں ملزمان تفتیش شروع کر دی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!