ٹریفک پولیس کے اہلکار غائب۔ شاہراہ ریشم پر ٹریفک کا بدترین جام معمول بن گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ٹریفک پولیس کے اہلکار غائب۔ شاہراہ ریشم پر ٹریفک کا بدترین جام۔ منٹوں کا سفرکئی گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔ اس ضمن میں ایبٹ آباد کے شہریوں نے بتایاکہ ٹریفک پولیس کا کوئی بھی اہلکار کسی چوک میں ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتا۔ جس کی وجہ سے پچھلے کئی روز سے شاہراہ ریشم پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ کمپلیکس تا سپلائی تک گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ جبکہ پی ایم اے چوک سے لیکر سبزی منڈی تک بھی یہی صورتحال ہے۔ جس کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہورہاہے۔ شہریوں نے غم و غصے کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ پولیس کے افسران اپنے دفاتر میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ایبٹ آباد کی سڑکوں پر کیاہورہاہے؟ کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!